برطانیہ میں کل جماعتی پارلیمانی کشمیر گروپ کی چیئرپرسن ڈیبی ابراہمز آزاد کشمیر پہنچ گئی
ٓدہلی ایئرپورٹ پر ڈیبی ابراہمز کے ساتھ ناروا سلوک کی شدید مذمت کرتے ہیں ، صدر آزاد کشمیر &آزاد کشمیر کو برطانوی وفد کے کے لیے کھول دیا ہے دنیا سے چھپانے کے لیے کچھ نہیں ، مسعود خان
جمعرات 20 فروری 2020 22:02
(جاری ہے)
ڈیبی ابراہمز نے کہا کہ ہم کشمیر میں جاری انسانی بحران اور انسانی المیہ کا جلد خاتمہ چاہتے ہیں اور اس مقصد کے لیے برطانیہ کی پارلیمنٹ کے اندر اور باہر اپنی کوششیں جاری رکھیں گے ۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے کہا کہ ہم برطانیہ کی پارلیمنٹ میں قائم کل جماعتی پارلیمانی کشمیر گروپ کو آزاد کشمیر کا دورہ کرنے پر خوش آمدید کہتے ہیں اور اُن کی آمد پر ہم نے آزاد کشمیر کا سارا علاقہ اُن کے لیے کھول دیا ہے ہمارے پاس چھپانے کے لیے کچھ نہیں ہے کیونکہ مقبوضہ کشمیر کے برعکس آزاد کشمیر کے شہریوں کو تمام بنیادی انسانی حقوق اور شخصی آزادیاں حاصل ہیں۔آزاد کشمیر میں مقبوضہ کشمیر کی طرح نہ تو نو لاکھ قابض فوج ہے اور نہ ہی یہاں پر کوئی نظر بندی کیمپ ہے آزاد کشمیر کے لوگ آزادی کی فضا میں اپنی معاشی ترقی کے لیے امن کا قیام چاہتے ہیں جس کے لیے ضروری ہے کہ سات دہائیوں سے تصفیہ طلب مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قرار دادوں اور کشمیریوں کی خواہشات اور اُمنگوں کے مطابق سیاسی و سفارتی ذرائع سے حل کیا جائے ۔ صدر آزاد کشمیر نے برطانیہ کی پارلیمنٹ میں کل جماعتی پارلیمانی کشمیر گروپ کی سربراہ ڈیبی ابراہمز کے ساتھ نئی دہلی کے ایئرپورٹ پر ناروا سلوک کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اگر بھارت کے پاس چھپانے کے لیے کچھ نہیں تو اُنہوں نے برطانوی ممبر پارلیمنٹ کو مقبوضہ کشمیر جانے سے کیوں روکا ہے ۔ صدر آزاد کشمیر نے کل جماعتی پارلیمانی کشمیر گروپ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس گروپ نے جس میں برطانیہ کی تمام اہم پارلیمانی جماعتوں کی نمائندگی موجود ہے نے 2018 میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر ایک جامع رپورٹ شائع کی اور بعد میں پانچ اگست کے بعد مقبوضہ جموں و کشمیر میں پیدا ہونے والی صورتحال پر برطانوی پارلیمنٹ میں بحث کرائی جس کے لیے ہم ڈیبی ابراہمز اور تمام اُن ارکان پارلیمنٹ کے شکر گزار ہیں جو کل جماعتی پارلیمانی کشمیر گروپ کا حصہ ہیں ۔ اُنہوں نے کہا کہ بھارت کے تعصب اور سخت ترین مخالفت کے باوجود برطانوی پارلیمنٹ میں کشمیریوں کے حقوق کے لیے جدوجہد کرنے پر ہم ڈیبی ابراہمز اور اُن کے تمام ساتھیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے برطانوی پارلیمنٹ میں لیبر پارٹی کے رہنما اور کل جماعتی پارلیمانی کشمیر گروپ کے نائب صدر عمران حسین نے کہا کہ ہم نے ماضی میں بھی مقبوضہ کشمیر کا دورہ کرنے کی کوشش کی لیکن بھارتی حکومت نے ہمیں مقبوضہ کشمیر میں جانے سے روک دیا اور ابھی ایک بار پھر ہماری کوشش کے باوجود بھارتی حکومت نے اپنے زیر انتظام کشمیر کے حصے کا دورہ کرنے سے ہمیں روک دیا ہے جس کی ہم پر زور مذمت کرتے ہیں ہم بھارت سے یہ کہنا چاہتے ہیں کہ اگر بھارت کچھ چھپا نہیں رہا ہے تو وہ برطانوی پارلیمانی وفد کو مقبوضہ کشمیر کا دورہ کرنے کی اجازت کیوں نہیں دے رہا ہے ۔ اُنہوں نے مطالبہ کیا کہ بھارت فی الفور مقبوضہ کشمیر میں نافذکالے قوانین ختم کرے کشمیرسے محاصرہ اور کرفیو اُٹھائے اور کشمیریوں کے تمام بنیادی اور شہری حقوق بحال کرے ۔ عمران حسین نے مذید کہا کہ انہوں نے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان ، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور اب آزاد کشمیر کے صدر اور وزیراعظم سے ملاقات کی اور کشمیر کے بارے میں آگاہی حاصل کی ہم چاہتے تھے کہ اسی طرح کی ملاقاتیں لائن آف کنٹرول کے دوسر ی جانب بھی اس طرح کی ملاقاتیں کر کے تنازعہ کشمیر اور وہاں انسانی حقوق کی صورتحال کے بارے میں آگاہی حاصل کرتے لیکن بھارتی حکومت نے ہمیں ایسا کرنے سے روک دیا ۔اُنہو ں نے کہا کہ انسانی حقوق کا معاملہ کسی ملک کا اندرونی یا دو طرفہ معاملہ نہیں ہوتا بلکہ یہ ایک بین الاقوامی مسئلہ ہے جس پر ہم اپنی آواز بلند کرتے رہیں گے ۔ اُنہوں نے کہا کہ برطانوی پارلیمنٹ میں کل جماعتی پارلیمانی کشمیر گروپ ماضی کی طرح مستقبل میں بھی ظلم و جبر اور نا انصافی کا شکار مقبوضہ کشمیر کے عوام کے حق میں اپنی آواز بلند کرتا رہے گا ۔متعلقہ عنوان :
مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
خدا خدا کر کے آخر کفر ٹوٹا ، آزاد کشمیر اسمبلی کا اجلاس بالآخر بلا ہی لیا گیا
دارالحکومت مظفرآباد میں اس وقت سب سے بڑا مسئلہ قبرستان
مظفرگڑھ،غیرت کے نام پر سگی ماں کو قتل کرنے والا شریک ملزم سمیت گرفتار
فوڈ اتھارٹی کے پنجگراں اور پٹہکہ نصیرآباد کے بازاروں میں چھاپے ،تاجرو ں کو جرمانے
عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین پامالیوں کا نوٹس لینا چاہیے،کونسلر خاور قریشی
پاکستان سیاسی ماحول میں تلخیوں،عدم برداشت اور بدامنی کا متحمل نہیں ہوسکتا،عامر عبدالغفار لون
مظفرآباد،نامعلوم ملزمان نے تیندوے کو گولی مار کر ہلاک کردیا، مقدمہ درج
مظفرآباد پولیس کی کامیاب کارروائی،نوسربازگروہ گرفتار
چوہدری غلام عباس عظیم رہنما تھے، تحریک آزادی کشمیر کیلئےان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں، وزیر برائے جموں ..
جہلم ویلی چکار شاہراہ سدھن گلی روڈ پر ٹریفک حادثہ کے نتیجے میں دو افراد زخمی
حکومت آزاد کشمیر کی جانب سے سرکاری گاڑیوں کا غیر قانونی استعمال روکا نہ جا سکا
چھتر کلاس کلیاں،تیزرفتار مہران سامنے سے آنے والی گاڑی سے ٹکرا گئی،دو افراد زخمی
مظفر آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
فتنہ پارٹی حسب روایت بشریٰ بی بی کی صحت سے متعلق پروپیگنڈہ کر رہی ہے ‘ عظمیٰ بخاری
-
بزنس ایڈوائزری کمیٹی اہم فورم ہے سب کو ساتھ لے کر چلیں گے، چیئرمین سینیٹ
-
وفاقی وزیر احسن اقبال کی زیر صدرات قومی کھیل کی بحالی کانفرنس، قومی کھیلوں اور ناروال سپورٹس کمپلیکس کے حوالے سے جائزہ اجلاس،ناروال سپورٹس سٹی کے نامکمل کام جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت
-
افغانستان سے پاکستان میں دراندازی کرنیوالے افغان دہشتگرد کے ہوشروبا انکشافات
-
حتساب عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا
-
ہمیں ملیریا کی روک تھام بارے میں آگہی اور باہمی تعاون سے کام کرنے کی ضرورت ہے،وزیراعظم
-
موسم بہار کی شجر کاری مہم،سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہائوس کے سبزہ زار میں میگنولیا گرینڈی فلورا کا پودا لگایا
-
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
-
صوبائی حکومتوں کیساتھ مل کر اسمگلنگ کا خاتمہ ضروری، اسمگلنگ کی روک تھام میں آرمی چیف کی معاونت پر شکر گزار ہوں،وزیراعظم
-
وزیر اعظم کی ایبٹ آباد آمد،شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے والد اور بچوں سے اظہار تعزیت
-
وزیراعظم کا فرض کی ادائیگی کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے افسران اور اہلکاروں کیلئے شہدا پیکیج کا اعلان ، سمگلنگ اور سمگلروں کا قلع قمع کرکے خطہ کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ، شہباز شریف
-
روشن ڈیجیٹل اکائونٹس، سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زر 7.660 ارب ڈالر، سرمایہ کاری 871 ملین ڈالر ہوگئی