کنیناں میں بھی چور متحرک،عوامی فلاح وبہبودکے منصوبے چوروں کی پھینٹ چڑھ گئے

پیر 24 فروری 2020 13:14

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 فروری2020ء) کنیناں میں بھی چور متحرک،عوامی فلاح وبہبودکے منصوبے چوروں کی پھینٹ چڑھ گئے۔پانی کی دو عدد موٹریں قبل ازیں مکی مسجد کے پنکھے،چندہ بکس رقم سمیت،پلمبرنگ کا سامان چوری کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ضلع جہلم ویلی کے انٹری گیٹ کنیناں کے علاقے میں چوروں نے منظم وارداتیں شروع کر دی۔

(جاری ہے)

عوام کی طرف سے اپنی مدد آپ کے تحت نصب کی گئی پانی کی دو عدد ہزاروں روپے مالیت کی موٹریں چور لے اڑے۔قبل ازیں چوروں نے مکی مسجد کے پنکھے،چندہ بکس رقم سمیت اور پلمبرنگ کا سامان چوری کیا تھا۔پولیس کو درخواست دینے کے باوجود کوئی ایکشن نہ ہوا۔جس کے باعث چوروں کو کھلی چھوٹ ملی ہوئی ہے چوری کی وارداتوں کے باعث عوام علاقہ میں شدید تشویش پائی جاتی ہے عوام نے آئی جی پولیس سے نوٹس لیکر کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں