آزادکشمیر تحریک انصاف ملکی سالمیت دفاع پاکستان اور قومی اداروں کی مضبوطی کیلئے افواج پاکستان کے ساتھ ہے‘امتیاز عباسی

پیر 24 فروری 2020 15:17

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 فروری2020ء) آزادکشمیر تحریک انصاف ملکی سالمیت دفاع پاکستان اور قومی اداروں کی مضبوطی کیلئے افواج پاکستان کے ساتھ ہے ،خطہ برصغیر کے امن اور جاندار کیلئے افواج پاکستان کے ساتھ ہے ،خطہ برصغیر کے امن اور جاندار کردار کی بدولت وزیراعظم پاکستان عمران خان نے قائد کشمیر صدر تحریک انصاف مہاجرین جموںو بیرون ممالک کشمیریوں کے سلطان کا کشمیریوں کی آزادی کیلئے درست اقدام کیا جو استحکام پاکستان کا باعث ہوگا،ان خیالات کااظہار امتیاز عباسی امیدوار اسمبلی حلقہ تین سٹی نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا ،انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی اخلاقی سفارتی کاوش پر وزیراعظم پاکستان عمران خان افواج پاکستان کا ہمیشہ مثبت کردار رہا جو پوری دنیا کو امن سلامتی کا واضع پیغام دے چکے ہیں،بھارت عالمی امن کیلئے خطرہ ہے ،اقوام متحدہ ہوش کرے دنیا کسی بھی وقت بڑے سانحہ میں آسکتی ہے ،جس سے بے شمار ممالک کا امن صرف ہندوستان کے جبرانہ تسلط سے رونما ہوسکتا ہے۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں