( ن)لیگ آزادکشمیر کے عوام میں یکساں مقبول ،عوام محبت اور اسے تعمیر وترقی اور خوشحالی کی علامت سمجھتے ہیں،سردار عدنان ایڈووکیٹ

محمد نواز شریف کے نظریے کے مطابق ہمیں آگے بڑھنا ہے اور جماعت کی مضبوطی اور استحکام کے لئے ملکر کام کرنا ہے،رہنما مسلم لیگ (ن) لائرز ونگ

پیر 24 فروری 2020 16:49

باغ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 فروری2020ء) مسلم لیگ (ن) لائرز ونگ کے رہنما سردار عدنان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ قائد مسلم لیگ ن محمد نواز شریف اور شہباز شریف نے پارٹی کی مضبوطی کے لیے با صلاحیت ،تجربہ کار اور جوان قیادت راجہ مشتاق احمد منہاس کا انتخاب کر کے کارکنوں کے دل جیت لیے ہیں۔ محمد نواز شریف کے نظریے کے مطابق ہمیں آگے بڑھنا ہے اور جماعت کی مضبوطی اور استحکام کے لئے ملکر کام کرنا ہے۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ چئیرمین آرگنائزنگ کمیٹی راجہ مشتاق احمد منہاس کو جو منصب ملا ہے وہ اللہ پاک کا خاص انعام ہے۔انہوں نے کہا ہمیں امید ہے کہ راجہ مشتاق احمد منہاس سمیت آرگنائزنگ کمیٹی کے تمام ارکان آزادکشمیر بھر کے دورے کریں گے اور جماعت کی مضبوطی اور قائدین کے پیغام کو عام کرنے کیلیے نظریاتی کارکنوں کو آگے لائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان کی ولولہ انگیز قیادت میں مسلم لیگ ن کی حکومت نے عوام سے جو وعدے کئے تھے انہیں پورا کیا گیا ہے اور آزادکشمیر بھر میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھا دیا گیا ہے۔انہوں نے مسلم لیگ ن کی آرگنائزنگ کمیٹی کیلیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان کی ولولہ انگیز قیادت میں مسلم لیگ ن کی حکومت نے عوام سے جو وعدے کیے تھے انہیں پور ا کیا گیا ہے اور آزادکشمیر بھر میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن آزادکشمیر کے عوام میں یکساں مقبول ہے۔ عوام مسلم لیگ( ن) سے محبت اور اسے تعمیر وترقی اور خوشحالی کی علامت سمجھتے ہیں۔ اس جماعت کو مزید مضبوط اورنواز شریف کا نظریہ عام کرنے کے لیے بھرپور محنت کریں گے۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں