تحریک انصاف ضلع جہلم ویلی کی نومنتخب باڈی متحرک ہوگئی

بدھ 26 فروری 2020 13:07

ہٹیاں بالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 فروری2020ء) تحریک انصاف ضلع جہلم ویلی کی نومنتخب باڈی متحرک ہوگئی یونین کونسلز کی تنظیمیں مکمل کرنے کے لیئے ضلعی صدر اخلاق خان نے ٹاسک دے دیا جبکہ ضلع بھر میں بڑی شخصیات رابطے میں ہونے سے جلد شمولیت کا بھی امکان ہے انشاء اللہ بہت جلد بڑی شخصیات پی ٹی آئی جہلم ویلی ایک مضبوط قوت بن کر ابھرئے گی قائدکشمیر بیرسٹرسلطان محمود چوہدری کی قیادت میںپی ٹی آئی بڑی قوت بن کر ابھرے گی ان خیالات کا اظہار مرکزی جائنٹ سیکرٹری چوہدری محمداسحاق طاہر،صدر اخلاق خان ،سیکرٹڑی جنرل ذیشان حیدر طیب منظور کیانی،آصف مغل،ناصر مغل،سلطان کیانی ،ظہور نقوی ،لیاقت اعوان،احسان عباسی نے کیا انہوں نے مزید کہا کہ کرپشن لوٹ کھسوٹ کے خلاف علم بغاوت بلند کرنے کا عزم کیا بہت جلد ایک بڑی ریلی کی صورت میں پی ٹی آئی پاور شو کرنے جارہی ہے نوجوان پارٹی کا اثاثہ ہیں اپنی صلاحیتوں کا کا لوہامنوانے کے لیئے پاکستان تحریک انصاف کا حصہ بنیں۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں