ہزاروں شاگردوں کے قائد حضرت مولانا محمد الیاس خان طویل علالت کے بعد رحلت فرماگئے

بدھ 26 فروری 2020 16:27

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 فروری2020ء) ریاست جموں و کشمیر ایک اور عالم ربانی ولی کامل بزرگ شخصیت سے محروم‘ پون صدی تک ریاست میں توحید و سنت عام کرنے ہزاروں شاگروں اور لاکھوں عقیدت مندوں کے قائداور استاد ،عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت آزادکشمیر کے امیر،سواداعظم اہلسنت والجماعت آزادکشمیر کے بانی امیر،عظیم دینی درسگاہ جامعہ عربیہ حنفیہ دارالسلام کے مہتمم شیخ التفسیر حضرت مولانا محمد الیاس خان طویل علالت کے بعد رحلت فرماگئے،مرحوم عارضہ قلب میں مبتلا تھے۔

نماز جنازہ بعد از نماز عصر کالج گراونڈ چناری میں ادا کردی گئی ،ہزاروں افراد کی شرکت۔ وزیر اعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان۔جمعیت علما ء اسلام پاکستان کے امیر مولانا فضل الرحمن، سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری،جمعیت علماء اسلام جموں وکشمیر کے امیر مرکزیہ مولانا سعید یوسف خان ،مرکزی سرپرست و سواداعظم کے بانی سیکرٹری جنرل مولانا قاری عبدالمالک توحیدی،مولانا امتیاز عباسی ،مولانا قاری محمد افضل خان،مولانا معروف احمد مولانا قاری عبدالماجد،مولانا محمد یونس شاکر،مولانا مفتی شفیق میر ،مولانا ہدایت اللہ،مفتی محمد الطاف لون،وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے مسؤل کشمیر مولانا سید عدنان علی شاہ,،مولانا عادل خورشید،مولانا عبدالخالق،مولانا مفتی محمد ابراہیم عزیز،مولانا مفتی غلام رسول نقشبندی،مولانا قاضی غلام سرور،مولانا فیاض احمد،مولانا محمد سعید خان راولاکوٹ،مولانا امین الحق باغ،مولانا سعید الحمن تنویر منگ،مولانا فاروق کشمیری،مفتی محمد اصغر کشمیری،مولانا سجاد شاہد،مولانا عتیق الرحمن دانش،مولانا حزب الحق،مولانا ریاض عثمانی،مولانا عطاء الرحمن باغ ،مولانا عبدالرشید پونچھ ،مولانا عبدالحی دھیر کوٹ ،مولانا محمد رفیق میر،مفتی عبدالعزیز قاسمی،پروفیسر مولانا الطاف صدیقی،مولانا مختار کیانی،مولانا عبدالمجید افضل،مولانا احمد عبدالمالک،مولانا مفتی عمار،مولانا انوارالحق قاسمی،مولانا الطاف شیخ، مولانا اعجاز ،مولانا منظور فقیری ،مولانا الیاس (کراچی سندھ) ،مولانا صغیر الاسلام ،مولانا عمر افضل ،مولانا محمد آصف بلوچ ،مولانا مفتی امجد ،مولانا نعمان بشیر سمیت متعدد شخصیات نے شیخ التفسیر کی وفات پر گہرے دکھ وغم کا اظہار کرتے ہوے تین روزہ سوگ کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

پاکستان شریعت کونسل کے امیر مفتی محمد رویس خان ایوبی میرپور،سیکرٹری جنرل مولانا زاہد الراشدی گوجرانولہ،جامعہ اشرفیہ لاہور کے مہتمم مولانا فضل الرحیم اشرفی،مولانا محمد اکرم کاشمیری،مولانا فیاض خان سواتی گوجرانوالہ،مفتی کفایت اللہ،مولانا پیر سید غلام نبی شاہ مانسہرہ،مولانا مفتی شہاب الدین پوپلزئی پشاور،مولانا محمد یوسف کاشمیری کراچی،مولانا شبیر احمد کاشمیری اسلام آباد،مولانا مقصود کاشمیری ڈڈیال،قاری عبدالباسط،مولانا محمد رفیق ربانی،مولانا فضل وہاب،مولانا محی الدین،مولانا ضیا طالب،مولانا شمس الرحمن ریاض سعودی عرب،قاری عبدالجلیل،مفتی جمیل احمد مدینہ منورہ،قاری حسن الثواب عرب امارات،مولانا نعمان مولانا قاضی منیب الرحمن ،مولانا میزان الرحمن، مولانا عبدالحفیظ شاہ ،مولانا اعجاز ،مولانا قاری نصیب الرحمن کے علاوہ سینئر صحافیوں صدر سینٹرل پریس کلب سجاد میر،سابق صدور روشن مغل،طارق نقاش،سید آفاق شاہ اور عبدالوحید کیانی،عبدالواجد خان،اعجاز میر،زاہد اعوان، سمیت پاکستان و آزادکشمیر کے جید علما کرام،سیاسی،دینی ،تاجر شخصیات نے مولانا کی وفات کو امت مسلمہ بالعموم اور کشمیری مسلمانوں کا بالخصوص نقصان قرار دیتے ہوئے تعزیتی پیغامات میں کہا کہ مولانا کی وفات سے پیدا شدہ خلا مدتوں پر نہیں ہوسکے گا جنھوں نے دین کی اشاعت قران وسنت کی خدمت اور شرک و بدعت کے خاتمے،قادیانیت ،روافض کے خلاف ہمیشہ اول دستے کی قیادت کی انہوں مولانا الیاس رحمہ اللہ کی دینی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوے۔

۔جملہ مسلمانوں،اہل مدارس ومساجد سے ایصال ثواب کے لیے تلاوت اور دعاوں کی اپیل کی ہے۔ دریں اثنا بزرگ عالم دین اور مولانا الیاس کے 56 سال سے رفیق مولانا قاری عبدالمالک نے آزادکشمیر کے تمام مدارس دینیہ کے ذمہ داران سے اپیل کی کہ مولانا کے ایثال ثواب و بلندی درجات کے لئے دعاوں اور تلاوت کلام پاک کا سلسلہ شروع کیا جائے،جس کے بعد آزادکشمیر بھر کے دینی مدراس میں ایصال ثواب کے لئے دعاوں اور تلاوت کا سلسلہ شروع کردیا گیا۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں