عدالت العالیہ نے پٹواریان ضلع باغ کی خالی اسامیوں پر بذریعہ این ٹی ایس تقرریاں کرنے کے احکامات صادر فرما دیئے

بدھ 26 فروری 2020 16:28

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 فروری2020ء) عدالت العالیہ نے پٹواریان ضلع باغ کی خالی اسامیوں پر بذریعہ این ٹی ایس تقرریاں کرنے کے احکامات صادر فرما دیئے۔ مقدمہ عنوانی ''نوید اکرم منہاس بنام ڈپٹی کمشنر باغ وغیرہ'' میں پیٹشنر کے کونسل راجہ جلیل عمر ایڈووکیٹ سپریم کورٹ نے پیروی کی۔۔ پیٹشنر کیجانب سے پٹواریان ضلع باغ کی خالی اسامیوں پر ٹیسٹ و انٹرویو کے انعقاد کے سلسلہ میں متنازعہ اشتہار مجریہ 28 فروری 2018 روزنامہ ''باغ ٹائمز'' اور ڈپٹی کمشنر باغ کی تشکیل کردہ سلیکشن کمیٹی زیر حکم مجریہ 14 مارچ 2018 کو عدالت العالیہ میں رٹ پیٹشن نمبر 609/2018 میں چیلنج کیا گیا تھا۔

۔مقدمہ کی سماعت جسٹس راجا سجاد احمد خان نے کی۔ عدالت العالیہ نے تفصیلی فیصلہ میں پیٹشنر کے کونسل راجا جلیل عمر ایڈووکیٹ کے دلائل سے اتفاق کرتیہوئے متنازعہ اشتہار مجریہ 28 فروری 2018 روزنامہ ''باغ ٹائمز'' اور اسسٹنٹ کمشنر دھیرکوٹ کی سربراہی میں تشکیل کردہ متنازعہ سلیکشن کیمٹی کو کالعدم قرار دیتے ہوئے محکمہ مال کو اندر 3 ماہ پٹواریان کی خال اسامیوں پر مطابق حکومتی فرمان مجریہ 08 جون 2018 بذریعہ این ٹی ایس بھرتیاں کرنے کے احکامات صادر فرمائے ہیں۔

(جاری ہے)

۔۔ عدالت العالیہ کے فیصلہ پر عملدرآمد سے محکمہ مال میں پٹواریوں کی بھرتی کے عمل میں شفافیت قائم ہو سکے گی۔

متعلقہ عنوان :

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں