چیف جسٹس آزاد جموں وکشمیر جسٹس چوہدری محمد ابراہیم ضیاء کی ریٹائرمنٹ پر سپریم کورٹ میںفل کورٹ ریفرنس کا انعقاد

منگل 31 مارچ 2020 21:29

مظفر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مارچ2020ء) چیف جسٹس آزاد جموں وکشمیر جسٹس چوہدری محمد ابراہیم ضیاء کی ریٹائرمنٹ پر سپریم کورٹ میںفل کورٹ ریفرنس کا انعقاد کیا گیاجس میں جج صاحبان آزادجموں وکشمیر سپریم کورٹ سینئر جج جسٹس راجہ سعیداکرم خان اور جسٹس غلام مصطفی مغل ، ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل آزادکشمیر، صدر سپریم کورٹ بار ، صدر ہائی کورٹ بار، صدر سینٹرل بار ، ممبران آزادجموں وکشمیر بار کونسل ودیگر نے شرکت کی ۔

موجودہ ملکی حالات کے پیش نظر سادہ اور مختصر تقریب منعقد ہوئی ۔

(جاری ہے)

تقریب میں مقررین نے چیف جسٹس چوہدری محمد ابراہیم ضیاء کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ آپ کے دور میں عدلیہ میں تاریخی اصلاحات ہوئیں۔ مقررین نے کہاکہ چیف جسٹس آزادکشمیر جسٹس چوہدری محمد ابرہیم ضیاء نے قانون و آئین کی بالادستی اور انصاف کی فراہمی کے سلسلہ میں جو اقدامات اٹھائے ہیں وہ لائق تحسین ہیں بطور جج اور چیف جسٹس انھوں نے ہمیشہ راہنمائی کی ججز سمیت اپنے ماتحت سٹاف اور ملازمین سے بھی ہمیشہ شفقت سے پیش آتے رہے ان کی عدالتی نظام کی بہتری کے لیے انتظامی صلاحیتوں پر کوئی دو رائے نہیں ہے۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں