ریڈ کریسنٹ آزادکشمیر برانچ نے گزشتہ روز گڑھی دوپٹہ، پٹہکہ، کہوڑی اور نیلم کے مختلف علاقوں میں مستحق افراد میں اشیاء خوردو نوش تقسیم کیں

منگل 31 مارچ 2020 21:29

مظفر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مارچ2020ء) پاکستان ریڈ کریسنٹ آزادکشمیر برانچ نے گزشتہ روز گڑھی دوپٹہ، پٹہکہ، کہوڑی اور نیلم کے مختلف علاقوں میں مستحق افراد میں اشیاء خوردو نوش تقسیم کیں۔ سیکرٹری ریڈ کریسنٹ آزادکشمیر راجہ شعیب نے پرنسپل سیکرٹری ہمراہ وزیر اعظم راجہ امجد پرویز کی صاحبزادی جو کہ برطانیہ میں زیر تعلیم ہیں کے تعاون سے ریلیف پیکج مستحقین میں تقسیم کیا۔

اس موقع پر راجہ فیصل شفیق اور ایڈووکیٹ راجہ ذوالقرنین بھی ان کے ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گفتگو کر تے ہوئے سیکرٹری ریڈ کریسنٹ راجہ شعیب نے کہا کہ کرونا وائرس کے باعث لاک ڈاون سے متاثرہ وہ خاندان جن کے ذرائع آمدن بہت کم ہیں کو یہ ریلیف پیکج تقسیم کیا جار ہا ہے تاکہ اس مشکل وقت میں ان لوگوں کا نظام زندگی چلتا رہے۔ انہوں نے کہا کہ اس پیکج میں بنیادی اشیاء خوردو نوش شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس پیکج کی فراہمی کے لیے ہمارے ساتھ پرنسپل سیکرٹری ہمراہ وزیر اعظم راجہ امجد پرویز کی صاحبزادی جوکہ برطانیہ میں زیر تعلیم ہیں نے خصوصی تعاون کیا ہے جس پر ہم ان کے شکر گزار ہیں اور امید کرتے ہیں کہ ان کی طرح دیگر مخیر حضرات بھی سامنے آئیں گے اور اس وقت متاثرہ خاندانوں کی دل کھول کر مدد کریں گے۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں