کورونا کی روک تھام کیلئے لاک ڈاؤن کے باعث مزدور دیہاڑی دار طبقہ کے معاشی مسائل کے حل کیلئے حکومت پلا ن وضع کرے،چودھری لطیف اکبر

حکومت تنخواہوں اور پنشن کے علاوہ ایم ایل اے فنڈز سمیت ادائیگیاں روک کر لوگوں کی معاشی حالت بہتر کرنے پر لگائے،بھارت کا جموں وکشمیر کی آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی کوشش اقوام متحدہ کی قراردادوں کی سنگین خلاف ورزی ہے،صدر پیپلز پارٹی پاکستان

جمعہ 3 اپریل 2020 16:24

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اپریل2020ء) پاکستان پیپلز پارٹی آزادکشمیر کے صدر چوہدری لطیف اکبر نے کہاہے کہ کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے لاک ڈاؤن کے باعث مزدور دیہاڑی دار طبقہ کے معاشی مسائل کے حل کیلئے حکومت پلا ن وضع کرے۔حکومت تنخواہوں اور پنشن کے علاوہ ایم ایل اے فنڈز سمیت ادائیگیاں روک کر لوگوں کی معاشی حالت بہتر کرنے پر لگائے۔

بھارت نے مقبوضہ جموں وکشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کر نے کیلئے بھارت کے شہریوں کو ڈومیسائل دینے کا ایکٹ لاگو کیاہے جو کہ اقوام متحدہ‘سلامی کونسل کی کشمیر پر قراردادوں کی سنگین خلاف ورزی ہے اقوام متحدہ فوری نوٹس لے اور بھارت کو ایسے اقدامات سے روکے۔ کورونا وائرس کے باعث جیلوں میں قیدکشمیر ی رہنماؤں کی زندگیوں کو خطرہ ہے۔

(جاری ہے)

اسیروں کو فوری رہا کیا جائے۔

حکومت پاکستان بھی ان معاملات پر سنجیدہ اقدامات کرے۔چیئرمین بلاو ل بھٹو زرداری نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کی تقریبات کو منسوخ کردیا ہے۔ تمام لوگ آج چار اپریل کو صبح نماز کے بعد قرآن خوانی کریں۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو‘شہیدمحترمہ بینظیر بھٹو‘دیگر شہدائ اور شہدائے کشمیر کیلئے دعا کی جائے۔ کارکنا ن ہدایات پر سختی سے عمل درآمد کریں۔

کسی قسم کی تقریب منعقد نہ کی جائے۔ ان خیالات اظہار انہوں نے گزشتہ روز سابق وزیر میاں عبدالوحید اور مرکزی سیکرٹری ریکارڈ شوکت جاوید میر کے ہمراہ مرکزی ایوان صحافت میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔چوہدری لطیف اکبر نے مزید کہاکہ پوری دنیا کورونا کیخلاف جنگ میں مصروف ہے ایسے میں بھارت مقبوضہ جموں وکشمیر کی ڈیموگرافی تبدیل کرنے کے درپے ہے۔

مظالم کا بازار گرم ہے۔ ایل اوسی پر بھی آئے روز جارحیت کی جارہی ہے۔ حکومت پاکستان نے 5اگست سے اب تک بھارت کی طرف سے تمام غیر قانونی‘غیر آئینی‘غیر اخلاقی اقدامات پر سوائے مذمت کے کوئی عملی اقدام نہیں کیا۔ انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی حکومت نے کورونا وائرس کے حوالے سے بہت لیٹ اقدامات کا آغاز کیا۔اب بھی کہتے کچھ ہیں کرتے کچھ ہیں۔

ہم نے بطور پارٹی سب سے پہلے کورونا کے حوالے سے آواز بلند کی اور حکومت کو فوری اقدامات اٹھانے کی تجویز دی۔ تمام انٹری پوائنٹس پر سینٹائزرواک تھروگیٹ نصب کرے۔مساجد‘ میڈیا‘ انتظامی اداروں کے ذریعے موثر آگاہی مہم دی جائے۔ ریگولر ہسپتالوں کو عام مریضوں کیلئے رکھا جائے۔ کورونا مریضوں کیلئے الگ ہسپتال قائم کئے جائیں۔ موجودہ حالات میں مزدور دیہاڑی دار طبقہ کیلئے ایک بڑ امعاشی بحران پیدا ہوچکا ہے۔

ان سے نمٹنے کیلئے حکومت کوئی پلان وضع کرے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت ذخیرہ اندوزی نہ ہونے دے۔ مال بردار گاڑیوں کی نقل و حرکت آسان بنائی جائے۔ گیس سیلنڈر کی سرکاری انرا خ پر فروخت یقینی بنائی جائے جو عملدرآمد نہیں کرتا ریاست اس کیخلاف ایکشن لے۔ لیپہ ویلی اپر نیلم کے لوگ سٹرکوں کی بند ش کے باعث محصور ہیں سٹرکیں کھولی جائیں لوگوں کو خوراک‘سہولیات فراہم کی جائیں۔ اکلاس ملازمین کا مسئلہ بھی حل کیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ کورونا وائرس کیخلاف فرنٹ لائن پر لڑنے والے ڈاکٹرز‘نرسز‘ پیرامیڈیکل سٹاف‘ فوج‘ پولیس‘صحافیوں اور دیگر رضا کاروں کی عظمت کو سلام پیش کرتے ہیں۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں