سرکاری آٹا صرف شہری حدود تک دیا جارہا ہے ،نوید نقوی

کچھ اطلاعات مختلف علاقوں سے آرہی ہیں سرکاری آٹا زائد قیمتوں پر فروخت کیا جارہا ہے اگر ایسا ہوا تو سخت کاروائی کی جائیگی ،اسسٹنٹ فوڈکنٹرولر آزادکشمیر

جمعہ 3 اپریل 2020 16:24

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اپریل2020ء) اسسٹنٹ فوڈکنٹرولر آزادکشمیر نوید نقوی کا کہنا ہے کہ سرکاری آٹا صرف شہری حدود تک دیا جارہا ہے جبکہ کچھ اطلاعات مختلف علاقوں سے آرہی ہیں کہ سرکاری آٹا زائد قیمتوں پر فروخت کیا جارہا ہے اگر ایسا ہوا تو سخت کاروائی کی جائے گی ، ریلیف دینے والوں کو بھی اگر سرکاری آٹے کی ضرورت ہے تو وہ ڈی سی مظفرآباد اور چیف سیکرٹری سے رابطہ کریں نہیں تو پرائیویٹ قیمت پر آٹا خرید کر تقسیم کریں ،سرکاری آٹا صرف اٴْن علاقوں کی عوام کیلئے مختص ہے۔

ان خیالات کا اظہا راٴْنہوں نے عوامی شکایات پر کیا ،اٴْنہوں نے کہا کہ بٹمنگ اور دیگر علاقوں سے عوامی شکایات آرہی ہیں کہ کچھ ڈپو مالکان آٹا گاؤں میں اپنے رشتہ داروں کی دکانوں پرسپلائی کرتے ہیں جو قیمت بڑھا کر عوام کو فروخت کرتے ہیں جو سراسر غلط ہے ،آٹے کی قیمت 800 روپے 20 کلو کا تھیلا شہر میں دے رہے ہیں ،گاؤں میں اگراس کو کوئی لے جانا چاہے تو وہ اپنے خرچے پر لے جاسکتا ہے مگر 2 سے 3 توڑے سے زائد آٹا ایک کنبہ نہیں لے جاسکتا اور ہم نے ریکارڈ بھی طلب کیا جو آٹا لے جارہے ہیں اٴْن کا شناختی کارڈ نام کے ساتھ درج کیا جائے جو وقفے وقفے سے ہم خود چیکنگ کریں گے۔

(جاری ہے)

اٴْنہوں نے کہا کہ اگر کوئی ریلیف راشن پیکج دینا چاہتا ہے تو وہ فائن آٹا لے کر پرائیویٹ قیمت پر دے ،سرکاری آٹا صرف اٴْن لوگوں کیلئے ہے جن کے کوٹے پر مختص ہے ،اگر پھر بھی گاؤں یا شہر میں کوئی بھی دکاندار سرکاری آٹا زائد قیمت پر فروخت کررہا ہے تو وہ شکایت کرے ہم اٴْس کے خلاف کاروائی کرے اس کا لائسنس کینسل کرسکتے ہیں ۔اٴْنہوں نے کہا کہ اس وقت آزادکشمیر سمیت مظفرآباد میں سرکاری آٹے کا کوئی بحران نہیں ،اس وقت آٹا وافر مقدار میں موجود ہے جو ہم مختلف ڈپوز کو قانون اور رولز کے مطابق سپلائی کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں