وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر نے مظفر آباد میں پہلے کورونا آئیسولیشن ہسپتال کا افتتاح کیا

جمعہ 3 اپریل 2020 16:41

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اپریل2020ء) وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے دارالحکومت مظفر آباد میں پہلے کورونا آئیسولیشن ہسپتال کا افتتاح کردیا، جدید ترین مشنری سے لیس آئیسولیشن ہسپتال آفیسرز کلب کی نو تعمیر شدہ عمارت میں بنایا گیا ہے۔یہاں موصول ہونی والی تفصیلات کے مطابق آئیسولیشن ہسپتال میں ابتدائی طور 50 بیڈ 12 آئی سی یو روم 10 وینٹیلیٹرز موجود اور 30 ڈاکٹرز تعینات کردیے گئے۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم نے کہا کہ ہسپتال کی استعداد جلد 100 بستر تک لے جائیں گے،باقی صوبوں کے مقابلے میں ہمارے وسائل انتہائی محدود ہیں مگر ہم کسی سے پیچھے نہیں۔انہوں نے کہا کہ نو تعمیر شدہ وزیراعظم ہائوس میں قرنطینہ سنٹر قائم کرنے کے بعد آفیسرز کلب میں ہسپتال قائم کر دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کورونا کی وبا ختم ہونے کے بعد یہاں دل کا جدید ہسپتال بنائیں گے،آزادکشمیر کی 3700 لیڈیز ہیلتھ ورکرز کو مستقل کردیا گیا ہے ان سے کورونا کے حوالے سے کام لیں گے ،آزادکشمیر کے ہر گائوں میں کمیٹیز تشکیل دی جارہی ہیں جن میں مختلف محکمہ جات کے ملازمین اور عوام شامل ہوںگے۔

متعلقہ عنوان :

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں