قائمقام چیف جسٹس آزادکشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان کا قانوندان محمد ادریس مغل کی وفات پر اظہار افسوس

جمعہ 3 اپریل 2020 16:54

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اپریل2020ء) قائمقام چیف جسٹس آزادجموں وکشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان اور جسٹس غلام مصطفی مغل نے معروف قانون دان محمد ادریس مغل کی وفات پر گہرے رنج و غم کا ااظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ میں بوجہ سوگ مقدمات کی سماعت ملتوی کر دی گئی ہے ۔ اپنے تعزیتی پیغام میں چیف جسٹس آزادجموں وکشمیر نے کہا کہ محمد ادریس مغل اعلیٰ پائے کے قانون دان اور بہترین سیاسی کارکن اور سماجی شخصیت تھے ۔ ان کی عدالتی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ غم اور دکھ کی اس گھڑی میں مرحوم کے خاندان کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں