قائمقا م چیف جسٹس آزادکشمیرہائیکورٹ جسٹس اظہر سلیم بابر کا محمد ادریس مغل کی وفات پر اظہار افسوس

جمعہ 3 اپریل 2020 16:54

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اپریل2020ء) قائمقا م چیف جسٹس آزادجموں وکشمیرہائیکورٹ جسٹس اظہر سلیم بابر نے ممبر سینٹر بار ایسوسی ایشن محمد ادریس مغل کی وفات پر دکھ ورنج کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے تعزیتی پیغام میں قائمقام چیف جسٹس ہائیکورٹ نے کہاکہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے ۔ انہوں نے مرحوم کی وفات کے سوگ میں ہیڈ کوارٹر مظفرآباد کے علاوہ جملہ عدالت ہا ماتحت ضلع مظفرآباد میں آج03اپریل کو ایک یوم کیلئے بند رکھنے کی منظوری بھی دیدی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں