آزاد کشمیر میں کورونا کا پہلا ہسپتال قائم

آزاد کشمیر کی 3700 لیڈیز ہیلتھ ورکرز مستقل، کورونا ڈیوٹی سرانجام دیں گی، راجہ فاروق حیدر خان

جمعہ 3 اپریل 2020 21:45

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اپریل2020ء) آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے لیے پہلا ہسپتال قائم کردیا گیا ۔جمعہ کو وزیراعظم آزاد کشمیر راجا فاروق حیدر نے مظفر آباد کے پہلے آئسولیشن ہسپتال کا افتتاح کیا۔وزیراعظم آزاد کشمیر راجا فاروق حیدر کو ہسپتال میں کورونا متاثرہ مریضوں کے لیے سہولتوں پر بریفنگ بھی دی گئی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق جدید مشنری سے لیس آئیسولیشن ہسپتال آفیسرز کلب کی نو تعمیر شدہ عمارت میں بنایا گیا ہے جبکہ ہسپتال میں 50 بیڈ، 12 آئی سی یو رومز، 10وینٹیلیٹرز اور 30 ڈاکٹروں کی ٹیم موجود رہے گی۔اِس موقع پر راجا فاروق حیدر کا کہنا تھا کہ جدید ہسپتال میں 50 مریضوں کی گنجائش ہے جو 100 تک بڑھائی جاسکتی ہے۔راجا وفاق حیدر نے کہا کہ ہسپتال کی صلاحیت جلد 100 بستروں تک لے کر جائیں گے، اٴْنہوں نے کہا کہ کورونا کی وبا ختم ہونے کے بعد یہاں دل کا جدید ہسپتال بنائیں گے۔وزیر اعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ آزاد کشمیر کی 3700 لیڈیز ہیلتھ ورکرز مستقل، کورونا ڈیوٹی سرانجام دیں گی۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں