آزادکشمیر ،چوبیس گھنٹے کے دوران کرونا وائرس کی تصدیق نہ ہونے پر قرنطینہ سینٹر سے مزید92 افراد کو ڈسچارج کر دیا گیا

ہفتہ 4 اپریل 2020 19:32

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اپریل2020ء) آزادکشمیر میں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کرونا وائرس کی تصدیق نہ ہونے پر قرنطینہ سینٹر سے مزید92 افراد کو ڈسچارج کر دیا گیا جبکہ42 نئے افراد کے کرونا کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے۔ محکمہ صحت عامہ آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق آزادکشمیر میں اب تک کرونا وائرس کے شبہ میں کل385 افراد کے ٹیسٹ لیے گئے جن میںسی299 کے نتائج آچکے ہیں اور صرف12افراد میں کرونا وائرس کی موجودگی پائی گئی ہے۔

ان میں سے 4افراد نیوسٹی ہسپتال میرپور ، 6مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بھمبر ، ایک راولاکوٹ اور ایک پلندری کا مریض ہے جبکہ ایک مریض نیو سٹی ہسپتال میرپور سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے اور 11مریض زیر علاج ہیں۔

(جاری ہے)

287افراد میں کرونا وائرس کی موجودگی نہیں پائی گئی اور86افراد کے ٹیسٹ کے رزلٹ آنا باقی ہیں جو ایک دو روز میں موصول ہو جائیں گے ۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایمز ہسپتال مظفرآباد میں16 ، نیو سٹی ہسپتال میرپور میں 22 اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر باغ میں 4 نئے کیس درج ہوئے جن کے ٹیسٹ لے لیے گئے ہیں۔

مظفرآباد ڈویژن کے علاوہ باقی اضلاع میں مشتبہ افراد کے سیمپل نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز اسلام آبادکو بھیج دیے گئے ۔ رپورٹ کے مطابق تمام اضلاع میں 57قرنطینہ سینٹرز قائم کیے گئے ہیں ۔ تمام انٹری پوائنٹس پر محکمہ صحت کا عملہ موجود ہے جو ہمہ وقت مسافروں کی سکریننگ کررہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں