چیف سیکرٹری آفس میں آزادکشمیر میں کورنا وائرس کی موجودہ صورت حال کے حوالے سے اعلی سطحی اجلاس منعقد

ہفتہ 4 اپریل 2020 23:52

مظفر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اپریل2020ء) چیف سیکرٹری آفس میں آزادکشمیر میں کورنا وائرس کی موجودہ صورت حال کے حوالے سے ایک اعلی سطحی اجلاس منعقد ہواجس میں وزیر آئی ٹی ، ٹیوٹا و بہبود آبادی ڈاکٹر مصطفی بشیر عباسی، چیف سیکرٹری آزادجموں وکشمیر مطہر نیاز رانا، سیکرٹری صحت عامہ میجرجنرل طاہر سردار، سپیشل سیکرٹری صحت عامہ سردار سہیل اعظم، ڈائریکٹر جنرل صحت عامہ / انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ مسعوالرحمن، پروگرام منیجر ای پی آئی اے جے کے ، فوکل پرسن Covid-19کنٹرول روم ڈاکٹر بشریٰ شمس نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں بیرون ملک سے آئے ہوئے شہریوں کی آزادکشمیر کے مختلف علاقہ جات میں کرونا وائرس کے بچائو کے حوالے مختلف احتیاطی تدابیر اور جملہ سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔ نیز اس امرپر اطمینان کا اظہار کیا گیا کہ آزادکشمیر میں کورنا وائرس سے متاثر پہلا مریض لیاقت حسین اللہ تعالی کے فضل و کرم سے صحت یاب ہو کر ڈسچارج ہو گیا۔ اجلاس میں وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کی جانب سے تھیلیسیمیا کے مریضوں کے حوالے سے عوام الناس سے خون کی عطیات دینے کی اپیل کی گئی۔اس سلسلہ میں محکمہ صحت عامہ نے تینوں ڈویژن ہاء سے فوکل پرسن مقرر کر دیے ہیں۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں