24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس ٹیسٹ نیگیٹیو آنے پر قرنطینہ سنٹر سے مزید92 افراد کو ڈسچارج

ہفتہ 4 اپریل 2020 23:54

مظفر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اپریل2020ء) آزادکشمیر میں24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کی تصدیق نہ ہونے پر قرنطینہ سنٹر سے مزید 92 افراد کو ڈسچارج کر دیا گیا جبکہ42 نئے افراد کے کورونا کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے۔ محکمہ صحت عامہ آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق آزادکشمیر میں اب تک کورونا وائرس کے شبہ میں کل385 افراد کے ٹیسٹ لیے گئے جن میںسی299 کے نتائج آچکے ہیں اور صرف12افراد میں کورونا وائرس کی موجودگی پائی گئی ہے۔

ان میں سے 4افراد نیوسٹی ہسپتال میرپور ، 6مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بھمبر ، ایک راولاکوٹ اور ایک پلندری کا مریض ہے جبکہ ایک مریض نیو سٹی ہسپتال میرپور سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے اور 11مریض زیر علاج ہیں۔

(جاری ہے)

287افراد میں کورونا وائرس کی موجودگی نہیں پائی گئی اور86افراد کے ٹیسٹ کے رزلٹ آنا باقی ہیں جو ایک دو روز میں موصول ہو جائیں گے ۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایمز ہسپتال مظفرآباد میں16 ، نیو سٹی ہسپتال میرپور میں 22 اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر باغ میں 4 نئے کیس درج ہوئے جن کے ٹیسٹ لے لیے گئے ہیں۔

مظفرآباد ڈویژن کے علاوہ باقی اضلاع میں مشتبہ افراد کے سیمپل نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز اسلام آبادکو بھیج دیے گئے ۔ رپورٹ کے مطابق تمام اضلاع میں 57 قرنطینہ سنٹرز قائم کیے گئے ہیں ۔ تمام انٹری پوائنٹس پر محکمہ صحت کا عملہ موجود ہے جو ہمہ وقت مسافروں کی سکریننگ کررہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں