آزادکشمیر،گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران مزید3افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق

منگل 7 اپریل 2020 18:10

․مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اپریل2020ء) آزادکشمیر میں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران مزید03افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہو ئی جبکہ مزید64افراد کے کرونا ٹیسٹ منفی آنے پر انہیں مختلف قرنطینہ سینٹرز سے ڈسچارج کر دیا گیااور36نئے افراد کے کرونا وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے۔ محکمہ صحت عامہ آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 03نئے افراد میں کرونا وائرس کی موجودگی پائی گئی جن میں سی2کا تعلق میرپور جبکہ ایک کا راولاکوٹ سے تعلق ہے ۔

آزادکشمیر میں اب تک کرونا وائرس کے ممکنہ کیسز میں کل534 افراد کے ٹیسٹ لیے گئے جن میں سی448 کے نتائج آچکے ہیں اور صرف19افراد میں کرونا وائرس کی موجودگی پائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ان میں سی8افراد نیوسٹی ہسپتال میرپور، 6مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بھمبر،01ڈی ایچ کیو ہسپتال کوٹلی، 02 سی ایم ایچ راولاکوٹ اور 02پلندری کے مریض ہیں جبکہ ایک مریض نیو سٹی ہسپتال میرپور سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے اور 18مریض زیر علاج ہیں۔

429افراد میں کرونا وائرس کی موجودگی نہیں پائی گئی اور86افراد کے ٹیسٹ کے رزلٹ آنا باقی ہیں جو ایک دو روز میں موصول ہو جائیں گے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران نیو سٹی ہسپتال میرپور میں 07، عباس انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز مظفرآباد میں 5، ڈی ایچ کیو راولاکوٹ میں12،ڈی ایچ کیو باغ میں6 اور ڈی ایچ کیو پلندری میں6نئے افراد کے کرونا کے ممکنہ کیسز کے حوالہ سے ٹیسٹ لیے گے ہیں جن کی رپورٹ ایک دو روز میں آجائے گی۔ رپورٹ کے مطابق تمام اضلاع میں 57قرنطینہ سینٹرز قائم کیے گئے ہیں۔ تمام انٹری پوائنٹس پر محکمہ صحت کا عملہ موجود ہے جو ہمہ وقت مسافروں کی سکریننگ کررہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں