وزیراعظم آزادکشمیر کا لاک ڈاون کے دوران ذخیرہ اندوزی کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائی کاحکم

ڈاکٹرز پیرا میڈیکل سٹاف کو حفاظتی کٹس کی فراہمی کے لیے تمام وسائل فراہم کیے جائیں ،احتیاطی تدا بیر اور لاک ڈاون میں مزید سختی کی جاے انٹری پوائنٹس پر چیکنگ کی مانیٹرنگ کی جائے ،راجہ محمد فاروق حیدر

منگل 7 اپریل 2020 20:45

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اپریل2020ء) وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کا لاک ڈاون کے دوران ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کاحکم،ڈاکٹرز پیرا میڈیکل سٹاف کو حفاظتی کٹس کی فراہمی کے لیے تمام وسائل فراہم کیے جائیں ،احتیاطی تدا بیر اور لاک ڈاون میں مزید سختی کی جاے انٹری پوائنٹس پر چیکنگ کی مانیٹرنگ کی جاے ،سرکاری گاڑیوں پر گھومنے والے ملازمین کے خلاف بھی کاروائی کی جاے جو لوگ ڈیوٹی پر نہیں وہ باہر نا نکلیں نہ ہی کسی کو بغیر ڈیوٹی سرکاری گاڑی استعمال کی اجازت ہے اگر ایسا کیا گیا تو پھر قانون حرکت میں آئیگا رب العزت کا شکر ہے کہ آزادکشمیر کے تمام مریضوں کی حالت تسلی بخش ہے بنیادی طورپر بیرون ملک بالخصوص یورپ ،تفتان ،اور تبلیغی جماعت کی وجہ سے یہ وائرس یہاں پھیلا ان کے ساتھ رابطے میں رہنے والے افراد کے بھی ٹیسٹ کیے جائیں کورٹ میرپور کے بچوں کا بھی ٹیسٹ لیا جاے ،جنگلات کی کٹائی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ،وزرا ،سیکرٹریز صاحبان سمیت انتظامی آفیسران اس بات کو یقینی بنائیں کہ راشن دیتے وقت تشہیر نہ ہو تاکہ کسی کی دل آزاری نہ ہو تمام کمشنرز صاحبان ڈپٹی کمشنرز اس بات کو یقینی بنائیں کہ کسی ضلع میں مزدور پیشہ افراد کی مدد کو یقینی بنائیں ،سینٹری ورکرز اورلوکل گورنمنٹ بورڈ کے کچارج ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی یقینی بنائی جاے وزیراعظم آزادکشمیر یہاں ویڈیو لنک کے ذریعے اعلی سطحی اجلاس سے خطاب کررہے تھے اجلاس میں وزیر صحت ڈاکٹر محمد نجیب خان ،وزیر تعلیم بیرسٹر افتخار علی گیلانی ،وزیرقانون و ان لینڈ ریونیو فاروق احمد طاہر چیف سیکرٹری آزادکشمیر ،پرنسپل سیکرٹری ،سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو ،انسپکٹر جنرل پولیس ،سیکرٹری صحت ،سیکرٹری اطلاعات نے شرکت کی جبکہ ویڈیو لنک کے ذریعے تمام ڈویژنز کے کمشنرز ڈپٹی کمشنرز بھی اجلاس میں شریک ہوے وزیراعظم آزادکشمیر کو ریاست بھر میں لاک ڈاون اور ہیلتھ ایمرجنسی کی صورتحال اور درپیش معاملات سے آگاہ کیا گیا جس پر وزیراعظم نے ہدایات بھی جاری کیں ،وزیراعظم نے کہا کہ انتظامی آفیسران ،پولیس ،ایڈمنسٹریٹرز ،تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے نمایاں حضرات سے رابطہ رکھیں اور انہیں اپنی ٹیم کا حصہ بنائیں ،وزیراعظم کو بتایا گیا کہ ان کی ہدایت پر چھتر کلاس یونیورسٹی کی نو تعمیر شدہ عمارت میں قرنطینہ سنٹر قائم کر دیا گیا ہے ابتدائی طورپر 35 بیڈز لگا دیے گئے ہیں جبکہ اس کی صلاحیت پانچ سو تک ہے جہاں کھانے پینے کا مکمل انتظام کیا جارہا ہے اور مزید اضافہ بھی ہو گا ،وزیراعظم آزادکشمیر نے ہدایت کی کہ مارکیٹ میں بڑی تعداد میں جعلی ماسکس اور سینیٹائزرز آگئے ہیں جن کے خلاف ڈرگ انسپکٹرز فوری طورپر کاروائی کریں پولیس اور انتظامیہ کے وہ لوگ جو فرنٹ لائن پر کام کررہے ہیں ان کو حفاظتی اقدامات کے لیے ضروری سامان فراہم کیا جاے ۔

(جاری ہے)

دریں اثناء اپنے ویڈیو پیغام میں وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا کہ لاک ڈاون کا فائدہ اٹھا کر اشیاء ضروریہ مہنگی اور ذخیرہ کرنے والوں کو انتظامیہ اور پولیس فوری گرفتار کرے موجودہ صورتحال ایک آزمائش ہے اس کا فائدہ اٹھانے کی کوشش نا کی جاے آزادکشمیر کے شہری احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوے ایک دوسرے کی مدد کریں لاک ڈاون کا فائدہ اٹھاتے ہوے جنگلات کی کٹائی کرنے والوں کو فوری گرفتار کیا جاے چھوٹے کاروبار والے رکشہ چلانے مزدوری کرنے والوں کی پریشانی کا احساس ہے ان کی مدد کرینگے آپ کی زندگیاں بہت قیمتی ہیں ہماری پہلی کوشش ہے کہ آپ کو اس وبا سے محفوظ رکھیں اللہ رب العزت ہماری مدد کرے اور ہمیں اس سے نجات عطا فرمائے مقبوضہ کشمیر میں جو صورتحال ہے آپ کے سامنے ہے ہمارے بھائی انتہائی مشکل میں ہیں ہم ان کے لیے دعا گو ہیں دنیا کو ان کی آواز سننی چاہیے وہ آٹھ ماہ سے بدترین لاک ڈاون میں ہیں اور ان کی مدد کے لیے بھی کوئی فورس نہیں یہاں فوج پولیس آپ کی مدد کے لیے ہے ہم نے ایک قوم بن کر اس مشکل سے نکلنا ہے صحت پولیس ریونیو ڈیپارٹمنٹ سمیت تمام متعلقہ ادارے جس طرح کام کررہے ہیں انہیں مبارکباد دیتا ہوں تمام سرکاری اداروں نے ایک ٹیم بن کر کام کیا ریاست کی رٹ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا لاک ڈاون کے اوپر سختی سے عملدرآمد کروایا جاے یہ ہمارے اپنوں کی حفاظت کے لیے ہے یا اللہ ہماری مدد فرما کہ ہم اس آفت سے نمٹ سکیں تیرے علاوہ کوئی ہمارا مددگار نہیں ۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں