ڈپٹی کمشنر راجہ محمود شاہد نے احساس کیش پروگرام / بی آ۔ی ایس پی کے تمام بینیفیشریز کے لیے ضلع بھر میں 16سینٹر قائم کردیئے

جمعرات 9 اپریل 2020 21:45

نیلم ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2020ء) ڈپٹی کمشنر راجہ محمود شاہد نے احساس کیش پروگرام / BISP کے تمام بینیفیشریز کے لیے ضلع بھر میں 16سینٹر قائم کردیئے‘ آٹھ مقام میں بازار میں 2 اومنی شاپس سے کیش کی ادائیگی انتظامیہ کی نگرانی میں کی گئی ۔تمام اومنی شاپس کے لیے رولز آف بزنس کو فالو کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ اومنی شاپس میں داخل ہونے سے قبل صارف سینٹائزر کااستعمال کریگا۔

6فٹ کے فاصلے پر صارفین اپنی باری کاانتظارکرینگے ،اومنی شاپس کی سیکورٹی پولیس کے ذمہ کردی گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز احساس ایمرجنسی کورونا ریلیف کیش پروگرام / بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت ملنے والی رقم کے حصول کیلئے ڈپٹی کمشنر نیلم راجہ محمود شاہد نے ضلع بھر میں 16 اومنی سنٹر قائم کرادیئے جہاں احساس / بی آئی ایس پی کے صارفین کورونا ریلیف کیش وصول کرسکیں گئے ۔

(جاری ہے)

صارفین کے لیے اومنی کی شاپس کااوقات کار طے کردیاگیاجس کے مطابق صارف صبح 8 سے شام 6 بجے تک رقم حاصل کرسکیں گئے ۔اس موقع پر ایس پی نیلم آصف درانی ،ڈی ایس پی سردار ظہیر ،ڈ ی ایچ او نیلم ڈاکٹر غلام نبی ،سابق صدر میر گوہر الرحمن ،نادر ہ آفس شاردہ کے انچارج خواجہ فاروق احمد، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سید مبشر گیلانی ،ڈی ڈی ایم اے کے انچارج اختر ایوب ،بی آئی ایس پی کے اسسٹنٹ کمپلینٹ محمد نواز ناصر ، چیئرمین بلدیہ ڈاکٹر خورشید احمد راز، صدر بازار رشید اعوان ، سیکرٹری جنرل بازار انیس علی موجود تھے ۔

اتوار کے روز تعطیل کے باعث صارفین کو کیش نہیں مل سکے گی ۔انتظامیہ نے تمام اومنی سنٹرز کو ہدایت کی ہے کہ کھلی جگہ پر بی آئی ایس پی کے بینی فشریزعزت واحترام سے اور سوشل ڈسٹنس کے فارمولے کے تحت رقومات حاصل کریں۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں