مظفرآباد، عوام کرونا وائرس سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر پر سختی سے عملدرآمد کریں، ڈاکٹر بشریٰ شمس

جمعرات 9 اپریل 2020 23:20

مظفر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2020ء) فوکل پرسن کویڈ 19 کنٹرول روم مظفرآباد ڈاکٹر بشریٰ شمس نے کہا ہے کہ عوام کرونا وائرس سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر پر سختی سے عملدرآمد کریں باہر سے آنے والے افراد اپنے ٹیسٹ کروالیں اور اپنے آپ کو لوگوں سے الگ رکھیں، کرونا وائرس کی کسی علامت کی صورت میں متعلقہ ہسپتالوں میں جاکر اپنا ٹیسٹ کروائیں۔

(جاری ہے)

کرونا وائرس کے خلاف سماجی ذمہ داریوں کا احساس کرتے ہوئے ہی کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ عوام سے اپیل ہے کہ وہ سماجی فاصلہ رکھیں غیر ضروری اپنے گھروں سے ہرگز باہر نہ نکلیں، جس حد تک ممکن ہو احتیاط کریں، انھوں نے کہا کہ احتیاط ہی کرونا وائرس سے بچاؤ کا واحد حل ہے، جب تک عوام حکومتی اداروں کے ساتھ اس معاملے پر تعاون نہیں کریں گئے اس وقت تک کامیابی ممکن نہیں، دنیا بھر میں اسوقت کرونا وائرس کی تشویشناک صورتحال ہے احتییاطی تدابیر احتیاط کرکے اس وائرس سے محفوظ رہا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں