ڈپٹی کمشنر مظفرآباد بدر منیر کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کا مستحق افراد کے لیے امدادی سامان کی ترسیل کا سلسلہ جاری

جمعہ 10 اپریل 2020 14:23

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اپریل2020ء)ڈپٹی کمشنر مظفرآباد بدر منیر کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کا مستحق افراد کے لیے امدادی سامان کی ترسیل کا سلسلہ جاری ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عاصم اعوان اور تحصیلدار مظفرآباد حماد بشیر نے مخیر حضرات کے تعاون سے شہر بھر میں 200 سے زائد فیملیز میں امدای سامان تقسیم کیا لاک ڈاون سے متاثرہ فیملیز میں تحصیلدار مظفرآباد حماد بشیر نے لاک ڈوان کے دوران امدادی سامان تقسیم کیا ہے یہ سلسلہ لاک ڈوان کے دوران ضلعی انتظامیہ مظفرآباد نے شروع کیا جس میں ڈپٹی کمشنر مظفرآباد بدرمنیراور انتظامیہ کی طرف سے نامزد کردہ فوکل پرسن حماد بشیر نے خصوصی دلچسپی لیتے ہوئے مخیر حضرات سے رابطہ کیا اور امداد سامان کی ترسیل کا سلسلہ شروع کیا جس میں ابھی تک 200 سے زائد فیملیز میں امدای سامان تقسیم کیا گیا ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مستحق افراد میںروزانہ 200 کے قریب لوگوں میں راشن تقسیم کیا جاتا ہے جس میں مخیر حضرات بھرپور اپنا حصہ ڈالتے ہیں جس کوباقاعدہ ایک میکانیزم کے ذریعے لاک ڈوان سے متاثر ہونے والے افراد میں تقسیم کیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

سامان متاثرہ خاندان میں پہنچانے کا مقصد ہے کہ وہ اپنے گھر وں میں اس وبائو سے محفوظ رہیں ۔ضلعی انتظامیہ مظفرآباد کی ذاتی دلچسپی کی وجہ سے سینکڑوں مستحق خاندانوں کو راشن پہنچایا گیا۔ڈپٹی کمشنر بدر منیر ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عاصم اعوان اور تحصیلدار مظفرآباد حماد بشیر نے دن رات تگ و دو کر کے مستحقین تک امدادی سامان پہنچایا۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں