امید آرگنائزیشن گڑھی دوپٹہ کی جانب سے ماہ جنوری فروری میں 4ہزار مریضوں کا فری چیک اپ

ہفتہ 10 مارچ 2007 12:58

مظفرآباد+گڑھی دوپٹہ(اردوپوئنٹ تازہ ترین اخبار10 مارچ2007)امید آرگنائزیشن مظفرآباد گڑھی دوپٹہ کے منیجنگ آفیسرخواجہ عبدالسمیع نے ”آئی این پی“کو امید فری کلینک کی ماہانہ رپورٹ کے بارے میں بریفنگ کے دوران بتایا کہ ماہ جنوری ،فروری میں 4ہزار مریضوں کا فری چیک اپ ہوا ہے اورمستحق ،غریب ونادارلوگوں میں ادوایات بھی مہیا کی گئی ہیں ۔جبکہ 2ہزار مریضوں کی فیز تھراپی کرائی جاچکی ہے ۔

ا سوقت تک ادوایات تقریباً 6لاکھ سے تجاوز کرچکی ہیں ۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ سبڑی کے مقام پر طالبات کیلئے ووکیشنل سکول میں33طالبات مفت تعلیم حاصل کررہی ہیں اور متاثرہ علاقوں کے مختلف سکولز میں 100کے قریب واٹر پروف ٹینٹ مہیا کیے گئے ہیں۔خواجہ عبد السمیع نے مزید بتایا کہ امیدآرگنائزیشن اپنی بساط کے مطابق متاثرین زلزلہ کی ہر ممکن مدد وتعاون کیلئے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لارہی ہے ۔ہماری کوشش ہے کہ عوام کوزلزلہ کے بعد سکھ وچین نصیب ہو تاکہ وہ اپنے پاؤں پر خود کھڑے ہوسکیں اورآنے والے چیلنجز کا مقا بلہ کرسکیں۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں