شاہ غلام قادر کا ممتاز سیاسی وسماجی رہنماء سردار سجاد شاہین کے انتقال پر اظہار افسوس

جمعہ 8 مئی 2020 11:49

ہٹیاں بالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2020ء) سپیکراسمبلی شاہ غلام قادر نے پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر سعود ی عرب کے سنیئر نائب صدر،ممتازسیاسی و سماجی رہنماسردار سجاد شاہین کے انتقال پر رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا ہے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ آج ایک قابل، وفادار اور عوام دوست شخص ہم سے جدا ہوگیسردار سجاد شاہین کی وفات کا سن کر دل رنجیدہ ہوا ہے سردار سجاد شاہین مرحوم نے بیرون ملک رہ کر عاجزی اور انکساری محبت کا برہم قائم رکھا سردار سجاد شاہین مرحوم نے غریب پروری،ملنساری میں خدمت خلق کے جذبہ سے سر شار ہو کر بے سہارا لوگوں کی خدمت کی مرحوم ایک نظریاتی اور بے لوث سیاسی اور سماجی رہنما تھے ان کی وفات سیاست، معاشرے،علاقے اور پارٹی کا بڑا نقصان ہے اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں بلند مرتبہ عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل دے۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں