ہمیں با شعور، پڑھے لکھے، اور تبدیلی کے جزبہ سے سرشار نوجوانوں کی ضرورت ہے‘چوہدری محمد اسحاق طاہر ایڈووکیٹ

پیر 11 مئی 2020 12:56

ہٹیاں بالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2020ء) پاکستان تحریک انصاف کے سابق مرکزی نائب صدر اور سابق امیدواراسمبلی حلقہ نمبر 05چوہدری محمد اسحاق طاہر ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف ضلع جہلم ویلی میں جلد ممبر شپ مہم کا آغاز کرنے جارہی ہے۔ ہمیں با شعور، پڑھے لکھے، اور تبدیلی کے جزبہ سے سرشار نوجوانوں کی ضرورت ہے۔ تاکہ بہترین سیاسی ورکرز پر مشتمل ایک بہترین قافلہ تشکیل دیا جا سکے۔

(جاری ہے)

جو حقیقی معنوں میں عوام کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کرے۔ اس کرپٹ, فرسودہ, موروثی سیاسی کلچر کو دفن کرکے حقیقی عوامی نمائندوں کو ایوان اقتدار میں بھیجنے اور بعد ازاں انکی مانیٹرنگ کے لئے شفاف ٹیم اور بہترین منصوبہ بندی پر عملدرآمد کے لئے نوجوانوں کو ایک متحد، مربوط اور منظم سیاسی جدوجہد کرنے کی ضرورت ہے جس کے لئے تحریک انصاف ایک بہترین پلیٹ فارم مہیا کرنے کو تیار ہے۔ انھوں نے کہا کہ اسرا ر احمد خان کو پی ٹی آئی آزاد کشمیر کا سوشل میڈیا ایڈوائزرنامزدہونے پردل کی عمیق گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتے ہیں۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں