آزادکشمیر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 5 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہو گئی، محکمہ صحت عامہ

بدھ 27 مئی 2020 17:37

مظفرآباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2020ء) آزادکشمیر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 5 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہو گئی جبکہ کرونا کا ایک مریض فوت ہو گیا اور 122افراد کے کرونا کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے ۔ نئے سامنے آنے والے تمام کیسز کا تعلق مظفرآباد سے ہے۔آزادکشمیر میں اب تک5501افراد کے ٹیسٹ لیے گئے جن میں سی5441کے رزلٹ آچکے ہیں اور219افراد میں کرونا وائرس کی موجودگی پائی گئی ہے جن میں سی99 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں اور انہیں ڈسچارج کر دیا گیا ہے جبکہ115مریض زیر علاج ہیں اور 5مریضوں کی موت ہوئی ہے جن میں سے 4 کا تعلق مظفرآباد جبکہ ایک کا میرپور سے ہے۔

محکمہ صحت عامہ کی جانب سے جاری کردہ شام4بجے تک کی رپورٹ کے مطابق آئسولیشن ہسپتال مظفرآباد سے 24،ڈی ایچ کیو راولاکوٹ سی15،ڈی ایچ کیو باغ سی04،ڈی ایچ کیوسدھنوتی سے 10، نیو سٹی ہسپتال میرپور سی12،ٹی ایچ کیو ہسپتال ڈڈیال میرپورسے 3 ،ڈی ایچ کیو میرپور سے 2،ڈی ایچ کیو بھمبر سے 16جبکہ ڈی ایچ کیو کوٹلی سے 13مریض صحت یاب ہوئے جنہیں ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

کرونا کی115مریضوں میں سی73آئسو لیشن ہسپتال مظفرآباد ، ڈی ایچ کیو باغ میں 25، ڈی ایچ کیو میرپور میں12اور ڈی ایچ کیو کوٹلی میں دو،ٹی ایچ کیو ڈڈیال میں 1،ڈی ایچ کیو بھمبر میں 2مریض زیر علاج ہیں۔رپورٹ کے مطابق5096افراد میں کرونا وائرس کی موجودگی نہیں پائی گئی اور62افراد کے ٹیسٹ کے رزلٹ آنا باقی ہیں۔نئے افراد کے کرونا کے ممکنہ کیسز کے حوالہ سے لیے گے ٹیسٹ کی رپورٹ ایک دو روز میں آجائے گی۔

رپورٹ کے مطابق تمام اضلاع میں 58قرنطینہ سینٹرز قائم کیے گئے ہیں۔ تمام انٹری پوائنٹس پر محکمہ صحت کا عملہ موجود ہے جو ہمہ وقت مسافروں کی سکریننگ کررہا ہے۔ویرالوجی لیب عباس انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز ، ڈویڑنل ہیڈکوارٹر ہسپتال میرپوراور سی ایم ایچ راولاکوٹ میں پی سی آر ٹیسٹنگ ہو رہی ہے۔ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے تعاون سے آزادکشمیرمیں قائم تمام آئسولیشن سنٹرز میں انفکیشن ، پری وینشن اینڈ کنٹرول (IPC)ٹریننگ کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

تمام انٹری پوائنٹس پر ضلعی ریپڈریسپانس ٹیمیں اور صحت کا عملہ کرونا سے متاثرہ علاقوں سے آنے والے لوگوں کی مکمل سکریننگ کر رہا ہے۔آزادکشمیر کے اضلاع سدھنوتی، بھمبر ، کوٹلی ، میرپور ، نیلم، باغ، اور مظفرآباد کی ریپڈ ریسپانس ٹیمیں کرونا وائرس کے تصدیق شدہ افراد سے رابطہ میں رہنے والے افراد سے رابطہ کر کے انہیں قرنطینہ سنٹرز اور ہوم قرنطینہ کر رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں