محمد فاروق حیدرکا شہباز شریف اور مریم نواز کو ٹیلیفون ، محمد نواز شریف کی صحت بارے دریافت کیا

آزادکشمیر کو بااختیار بنانے اور ترقیاتی بجٹ دوگنا کرنے خطے کو سی پیک میں شامل کرنے سمیت قومی دھارے میں بھرپور نمائندگی پر مسلم لیگ (ن) کے شکرگزار ہیں،وزیراعظم آزاد کشمیر

جمعرات 28 مئی 2020 17:52

محمد فاروق حیدرکا شہباز شریف اور مریم نواز کو ٹیلیفون ، محمد نواز شریف کی صحت بارے دریافت کیا
مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2020ء) وزیراعظم ریاست جموں وکشمیر راجہ فاروق محمد حیدرخان کا صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف اورمرکزی نائب صدر مریم نواز شریف کو ٹیلیفون ۔وزیراعظم آزادکشمیر نے صدر مسلم لیگ ن سے ان کی صحت جبکہ نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز سے قائد مسلم لیگ ن محمد نوازشریف کی صحت کے بارے میں دریافت کیا ۔

صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف اور نائب صدر مریم نواز نے مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام سے اظہار یکجہتی کیا اور مقبوضہ کشمیر میں ہندوستانی فوج کے مظالم کی شدید مذمت کی۔محمد شہباز شریف اور مریم نواز نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے آزادکشمیر حکومت کے بروقت اقدامات پر وزیراعظم ریاست راجہ محمد فاروق حیدر خان اور ان کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم آزادکشمیر نے کہاکہ آزادکشمیر کے اندر مسلم لیگ ن کی حکومت قائد مسلم لیگ ن محمد نوازشریف کے ویژن کے مطابق کشمیری عوام کی خدمت میں مصروف عمل ہے۔قائد مسلم لیگ ن کی راہنمائی اور سرپرستی میں آزادکشمیر کے اندر کئی دہائیوں سے زیر التوا مسائل حل ہوئے ۔آزادکشمیر کو بااختیار بنانے اور ترقیاتی بجٹ دوگنا کرنے خطے کو سی پیک میں شامل کرنے سمیت قومی دھارے میں بھرپور نمائندگی پر مسلم لیگ ن کے شکرگزار ہیں۔راجہ محمد فاروق حیدرخان نے کہاکہ محمد نوازشریف کی رہنمائی اور سرپرستی میں مسلم لیگ ن اگلے ایک سال مزید ڈٹ کر عوامی خدمت کریگی اور آئندہ انتخابات میں بھی دو تہائی اکثریت سے کامیاب ہو گی۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں