مظفر آباد،تھانہ پولیس صدر کی منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی، 2 منشیات فروش گرفتار ، چرس برآمد

ہفتہ 30 مئی 2020 15:06

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2020ء) تھانہ پولیس صدر کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی ،ْ تھانہ صدر کی پولیس کی جانب سے شوڑاں کے مقام پر سے 2 منشیات فروش گرفتار ہوئے جن سے بھاری مقدار میں چرس برآمد ہوئی.ملزمان پارٹی کی طرف سے گرفتار ساتھیوں کو چھوڑوانے کیلئے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی صورت میں ایک پولیس اہلکار زوالفقار احمد زخمی جبکہ ملزمان کی ہی فائرنگ سے ایک ملزم مسمی سجاد عرف بھٹو ساکنہ دلولہ بھی زخمی.

(جاری ہے)

دوسرا ملزم علی شیر ساکنہ مانسہرہ بھی گرفتار.اے ایس پی صدرمقام مظفرآباد خاور علی شوکت نے کارروائی میں دو ٹیمیں sho شجاع گیلانی ایڈیشنل ایس ایچ او وجاہت کاظمی،عبدالخالق ایایس آئی، ظفر افسر تفتیشی یونس تفتیشی، حنیف اعوان،صدیق احمد،ذوالفقار علی dfcs پر مشتمل تشکیل دی. اس کاروائی میں شامل پولیس اہلکاروں راجہ ظفر افسر تفتیشی اور dfcs حنیف اعوان،صدیق احمد،ذوالفقار احمد نے انتہائی بہادری کا مظاہرہ کیا جو قابل ستائش اور قابل صلہ ہے۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں