ایس ایس پی مظفرآباد کی ہدایت پر اے ایس پی مظفرآباد کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن جاری

ہفتہ 30 مئی 2020 15:06

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2020ء) ایس ایس پی مظفرآباد یاسین بیگ کی ہدایت پر اے ایس پی مظفرآباد خاور علی کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، ایس ایچ او صدر شجاع گیلانی، سب انسپکٹر وجاہت کاظمی تھانہ صدر پولیس کی برارکوٹ کے علاقے شوڑاں پل میں منشیات فروشوں کے خلاف ایکشن ،منشیات فروش گرفتار،چھڑانے کیلئے پولیس پر فائرنگ،ایک پولیس اہلکار زخمی، ملزمان کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل ذوالفقار زخمی اور ملزمان کا ساتھی ٹانگ میں گولی لگنے سے زخمی ہو گیا،پولیس نے زخمی ملزم سمیت 2ملزمان گرفتار کر کے چرس برآمد کر لی۔

(جاری ہے)

اے ایس پی مظفرآباد خاور علی نے کہا کہ پولیس قانون کی عملداری اورجرائم پیشہ عناصر کی سر کوبی کے لیے کاروائیاں جاری رکھے گی، منشیات فروش کا تعلق کے پی سے بتایا جاتا ہے،مسمی سجاد عرف بھٹو ساکنہ ولولہ ، علی شیر ساکنہ مانسہرہ گرفتار، مزید تفتیش شروع کردی گئی۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں