مود ی سرکارنے مقبوضہ کشمیر کے نہتے مسلمانوں پر ظلم وستم کے پہاڑ توڑ دیئے ہیں، شاہ غلام قادر

ہفتہ 30 مئی 2020 19:26

نیلم ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2020ء) سپیکرآزادکشمیر قانون سازاسمبلی شاہ غلام قادر نے کہاہے کہ مود ی سرکارنے مقبوضہ کشمیر کے نہتے مسلمانوں پر ظلم وستم کے پہاڑ توڑ دیئے ہیں۔مودی ظلم وستم کے بل بوتے پر ا ب زیادہ دیر حکومت نہیں کرسکتا۔پانچ وقت باوضو رہنے نماز پڑھنے سے کورونا کی وباء سے بچا جا سکتاہے ۔جس رفتار سے شاہرات پرکام ہورہاہے نیلم میں آنے والے پانچ سالوںمیں دور دراز اور دشوار علاقوں تک رسل و رسائل کے ذرائع مہیا کر دئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارگزشتہ روز سپیکر قانون سازاسمبلی شاہ غلام قادر نے کیل کنڈیاں کے مقام پر عوام کے ایک جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔سپیکر اسمبلی شاہ غلام قادر نے کہاکہ نیلم کی تعمیروترقی کاپہیہ روکنے نہیں دینگے اور جاریہ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کو یقینی بنائیں گے ۔ سرحدی حالات مودی سرکاری کے ظلم وستم سے بہتر نہ ہونے کی وجہ سے مسائل میں اضافہ ہے لیکن نیلم کے بہادر عوام ہرمشکل وقت سے گزرے ہیں ۔اس موقع پر عوام ،عمائدین علاقہ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ شعور سے زیادہ ترقی کوئی نہیں ۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں