خواجہ فاروق احمد کی مبارک اعوان کی وفات پر ان کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار

جمعہ 5 جون 2020 21:52

مظفر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2020ء) تحریک انصاف پاکستان کے مرکزی جائنٹ سیکرٹری خواجہ فاروق احمد نے مسلم لیگ ن کے راہنما مظفرآباد شہر کی نامور سیاسی شخصیت مبارک اعوان کی وفات پر ان کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کے لیے دعائے مغفرت اور بلندی درجات کی دعا کی ہے۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں