ایم ایس ایف (این) کی مرکزی قیادت کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں‘سید فرقان حیدر گردیزی

پیر 15 جون 2020 13:01

ہٹیاں بالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2020ء) ضلعی صدر ایم ایس ایف (این) کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید فرقان حیدر گردیزی نے کہا کہ ایم ایس ایف (این) کی مرکزی قیادت کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں حکومت مطالبات فوری تسلیم کرے اور کارکنان کے ساتھ رواں رکھے جانے والے استحصال کا ازالہ کرے کارکنان مزید برداشت نہیں کرینگے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیاکہ اگر تنظیم کی قیات کی جانب سے پیش کئے جانیوالے مطالبات کو تسلیم نہ کیا گیا تو احتجاج کے آخری حد تک جائیں گے ، MSFمیرپور سید غضنفر علی شاہ مرکزی صدر اور چوہدری ارقم نصیر مرکزی سیکرٹری جنرل کے ساتھ ہے اور ان کی ہدایات کے منتظر ہیں ۔

طلباء یونین بحالی ایشو پر بھی پیشرفت نہ کی گئی ۔ حالیہ کرونا کے حالات میں طلباء کو کوئی ریلیف نہیں دیا گیا اور مسلسل استحصال جاری ہے جو کسی صورت برداشت نہیں کرینگے ۔ طلباء ونگ کو جس طرح نظر انداز کیا گیا قابل مذمت ہے اور اب مزید کسی بھی جھانسے میں نہیں آئیں گے ۔آزادکشمیر کے تمام اضلاع کی MSFو طلباء برادری یک زبان ہیں کسی بھی راست اقدام سے دریغ نہیں کرینگے

متعلقہ عنوان :

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں