آزادکشمیر کے وزیر صحت نے تتہ پانی رورل ہیلتھ سینٹر میں طبی سازوسامان کی فراہمی کے لئے رپورٹ طلب کرلی

جمعہ 7 اگست 2020 18:12

مظفر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2020ء) آزادکشمیر کے وزیر صحت عامہ اور مالیات ڈاکٹر محمد نجیب نقی نے تتہ پانی رورل ہیلتھ سینٹر ضروری طبی سازوسامان کی فراہمی کے لئے ڈائریکٹر صحت عامہ سے رپورٹ طلب کرلی۔

(جاری ہے)

وزیراعظم کے میڈیاکوآرڈی نیٹرسردار علی شان نے جمعہ کے روز ان کے آفس میں ان سے ملاقات کر کے ان کی توجہ زبانی اور تحریری طور پر مبذول کرائی۔ جس پر انہوں نے ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ آزادکشمیرکو فوری تحریری احکام جاری کرتے ہوئے تتہ پانی رورل ہیلتھ سینٹرمیں علاج معالجہ کی سہولیات کی عدم دستیابی اس کی فرسودہ اور ٹوٹ پھوٹ کا شکارعمارت اور اس میں علاج معالجہ کی جدید اور لازمی سہولیات کی فراہمی اور اس کی اپ گریڈیشن کے بارے میں رپورٹ طلب کی ہے۔

متعلقہ عنوان :

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں