چیئرمین معائنہ و عملدرآمد کمیشن زاہد امین کی چیئر مین واپڈ ا سے منگلا قلعہ میر پور کو سیاحتی مقاصد کیلئے کھولے جانے کی تحریک

جمعہ 7 اگست 2020 19:08

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اگست2020ء) چیئرمین وزیراعظم معائنہ و عملدرآمد کمیشن زاہد امین نے چیئر مین واپڈ ا ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل مزمل حسین سے منگلا قلعہ میر پور کو سیاحتی مقاصد کے لیے کھولے جانے کی تحریک کی ہے ۔

(جاری ہے)

چیئرمین واپڈا کے نام اپنے مکتوب میں چیئرمین عملدرآمد نے کہا کہ صدر میر پور ایوان صنعت و تجارت نے مورخہ 20 جولائی اور 04 اگست 2020 ء کے اپنے مکتوب کے ذریعہ منگلا قلعہ کو دوبارہ جانے کے لیے مبنی بر حقائق اور خالص عوامی مفاد میں تحریک کی ہے ۔

چیئرمین عملدرآمد نے اُمید ظاہر کی ہے کہ ایوان صنعت و تجار ت کی باضابطہ تحریری گزارش پر چیئرمین واپڈا ہمدردانہ کارروائی کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ منگلا قلعہ کو سیاحتی مقاصد کے لیے کھولے جانے کی صورت میں عوام کو تفریحی تعمیری سہولت میسر آئے گی اور اپنے عظیم تاریخی و ثقافتی ورثہ کے متعلق معلومات بھی حاصل ہو سکیں گی ۔

متعلقہ عنوان :

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں