آزادکشمیر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید05 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق

افراد کے کرونا کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے، 29کرونا کے مریض صحت یاب ہوئے ،ایک کرونا کا مریض فوت ہوا،رپورٹ

جمعہ 7 اگست 2020 23:54

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اگست2020ء) آزادکشمیر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید05 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے اور205افراد کے کرونا کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے، 29کرونا کے مریض صحت یاب ہوئے جبکہ ایک کرونا کا مریض فوت ہوا۔نئے سامنے آنے کیسز میں سی2کا تعلق مظفرآباد،1کا نیلم، 1کاپونچھ ، اور1کا میرپور سے ہے جبکہ سدھنوتی میں ایک کرونا کا مریض فوت ہوا ۔

آزادکشمیر میں اب تک28470 افرادکے ٹیسٹ لیے گئے ہیں اور2129افراد میں کرونا وائرس کی موجودگی پائی گئی ہے جن میں سی1883افراد صحت یاب ہو چکے ہیں اور انہیں ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔ جبکہ188مریض زیر علاج ہیں اور 58مریضوں کی موت ہوئی ہی.جن میں سے 22کا تعلق مظفرآباد،1کا نیلم،5کاپونچھ،08کا باغ، 4کاتعلق سدھنوتی، 5کاتعلق میرپور اور07کابھمبر اور6کا کوٹلی سے ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت عامہ کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق آزادکشمیر میں صحت یاب ہونے والی1883 افرادمیں سے مظفرآباد سی574،جہلم ویلی37،نیلم 33،پونچھ سی116،باغ سی117،حویلی18، سدھنوتی61،میرپور435،بھمبرسی255جبکہ کوٹلی سی237مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔کرونا کی188 مریضوں میں سی172مریضوں کو حکومت آزادکشمیر کی پالیسی کے تحت مختلف اضلاع میں ہوم آئسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ16مریض آزادکشمیر کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں جن میں سے آئسولیشن ہسپتال مظفرآباد میں 7 ، آئسولیشن سینٹر نیوپی ایم ہاوس مظفرآباد1،سی ایم ایچ راولاکوٹ میں4،ڈی ایچ کیو باغ میں2،ڈی ایچ کیو میرپور میں1، ڈی ایچ کیو بھمبر میں1مریض زیر علاج ہیں۔

رپورٹ کے مطابق25388افراد میں کرونا وائرس کی موجودگی نہیں پائی گئی۔ ہیلتھ رپورٹ کے مطابق تمام اضلاع میں 58قرنطینہ سینٹرز قائم کیے گئے ہیں۔ تمام انٹری پوائنٹس پر محکمہ صحت کا عملہ موجود ہے جو ہمہ وقت مسافروں کی سکریننگ کررہا ہے۔ویرالوجی لیب عباس انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز، ڈویڑنل ہیڈکوارٹر ہسپتال میرپوراور سی ایم ایچ راولاکوٹ میں پی سی آر ٹیسٹنگ ہو رہی ہے۔

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے تعاون سے آزادکشمیرمیں قائم تمام آئسولیشن سنٹرز میں انفکیشن، پری وینشن اینڈ کنٹرول (IPC)ٹریننگ کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ تمام انٹری پوائنٹس پر ضلعی ریپڈریسپانس ٹیمیں اور صحت عملہ کرونا سے متاثرہ علاقوں سے آنے والے لوگوں کی مکمل سکریننگ کر رہا ہے۔آزادکشمیر کے اضلاع سدھنوتی، بھمبر، کوٹلی، میرپور، نیلم، باغ، اور مظفرآباد کی ریپڈ ریسپانس ٹیمیں کرونا وائرس کے تصدیق شدہ افراد سے رابطہ میں رہنے والے افراد سے رابطہ کر کے انہیں قرنطینہ سنٹرز اور ہوم قرنطینہ کر رہی ہیں۔

آزادکشمیر کے تمام انٹری پوائنٹس پر پولیس اور انتظامیہ کی ٹیمیں کام کررہی ہیں جبکہ قرانطینہ مراکز کی دیکھ بحال انتظامیہ کررہی ہے اور صحت کی ٹیمیں بھی ان کے ساتھ موجود ہیں۔

متعلقہ عنوان :

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں