مسلم لیگ ن کی حکومت نے گزشتہ تین سالوں کے دوران عوامی ترقی و خوشحالی کیلئے کام کیا‘وزیر بہبود آبادی

وادی لیپہ کا رابطہ موسم سرما میں برف کے باعث منقطع ہو جاتا تھا اور اس مشکل کو بھی ہم حل کر دیا ہے ‘ ڈاکٹر مصطفی بشیر عباسی

بدھ 19 اگست 2020 14:32

ہٹیاں بالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2020ء) آزادکشمیر کے وزیر بہبود آبادی و ٹیوٹا ڈاکٹر مصطفی بشیر عباسی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے گزشتہ تین سالوں کے دوران عوامی ترقی و خوشحالی کیلئے کام کیا۔ عوام کی ضروریات کو مدنظررکھتے ہوئے تمام حلقہ جات میں بلا تخصیص ترقیاتی فنڈز دیے گئے۔ وادی لیپہ کی تعمیر وترقی میرا مشن ہے۔

وادی لیپہ میں انفراسٹرکچر کی حالت پہلے سے بہت بہتر ہے۔ جہاں کمی کوتاہی ہے اس کو پورا کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال لیپہ میں سہولیات کی فراہمی اور نئے ہیلتھ یونٹ قائم کیے تاکہ لیپہ کے عوام کو ان کی دہلیز پر سہولت مل سکے۔ وادی لیپہ کا رابطہ موسم سرما میں برف کے باعث منقطع ہو جاتا تھا اور اس مشکل کو بھی ہم حل کر دیا ہے ریشیاں سے دا?کھن گلی تک پختہ سڑک بن چکی ہے جبکہ وہاں سے موجی تک سڑک کاکام جاری ہے جو کہ بہت تیزی سے ہو رہا ہے مجھے کام کی پراگرس کی بنائ پر پورا یقین ہے کہ نومبر تک 90 فیصد کام مکمل ہو جائے گا اور انشاللہ اس سال وادی لیپہ کے لوگ سردیوں میں مشکل سفر کے بجائے باآسانی سفر تحہ کریں گے ان خیالات کا اظہارانہوں نے وادی لیپہ کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ وادی لیپہ میں تعلیم کی مزید سہولیات دینگے۔ وادی لیپہ کے اندر بھی سڑکوں کی پختگی اور ری کنڈیشنگ کا کام جاری ہے۔انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن کی تین سالہ کارکردگی گزشتہ تمام ادوار سے بہترہے۔ ہمارے لگائے گئے منصوبہ جات زمین پر نظر آرہے ہیں اور عوام فرق محسوس کررہے ہیں۔ آزادکشمیر میں میرٹ کا قیام او ر گڈ گورننس کا نفاذ لوگوں کا خواب ہے، جسے مسلم لیگ ن نے پورا کیا۔

وزیر بہبود آبادی نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے عام آدمی کی بہتری کیلئے کام کیا۔ عوامی ضروریات کو مدنظر رکھ کر پالیسیاں ترتیب دیں اور ان پر عملدرآمد کو یقینی بنایا۔ انہوں نے کہاکہ ہماری حکومت نے اقتدار میں آنے کے بعد اپنی تین ترجیحات تحریک آزادی کشمیر ، گڈ گورننس کا نفاذ اور آزاد خطہ کی تعمیر ترقی مقرر کیں اور اس کیلئے تاریخ ساز اقدامات کیے۔

انہوں نے کہاکہ آزادکشمیر کا ترقیاتی بجٹ دوگنا کروانے، این ٹی ایس کا نفاذ ، صاف و شفاف پبلک سروس کمیشن کا قیام ، فری ایمرجنسی سروسز اور آزادکشمیر کی تمام بڑی شاہرات کی اپ گریڈیشن سمیت دیگر اقدامات کا کریڈٹ مسلم لیگ ن کی حکومت اور آزادکشمیر کی عوام کو بھی جاتا ہے جنہوں نے ووٹ کے ذریعے مسلم لیگ ن کا انتخاب کیا۔ انہوں نے کہاکہ آزادکشمیر کی تمام بین الاضلاعی شاہرات کی اپ گریڈیشن کی گئی ہے۔ انفراسٹرکچر کیلئے سب سے زیادہ فنڈز موجودہ حکومت نے دیے۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں