پیپلز پارٹی سوشل میڈیا ونگ آزادکشمیر کے زیر اہتمام سانحہ کارساز کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے دعائیہ تقریب کا انعقاد

پیر 19 اکتوبر 2020 17:30

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2020ء) پیپلز پارٹی سوشل میڈیا ونگ آزادکشمیر کے زیر اہتمام سانحہ کارساز کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں سانحہ کارساز کے شہداء کی دیا میں شمعیں روشن کی گئیں اور فاتحہ خوانی کی گئی۔ تقریب میں انچارج سوشل میڈیا آزادکشمیر محترمہ شاہین کوثر ڈار،چیف آرگنائزر سوشل میڈیا دانیال اقبال قریشی،ضلعی صدر خواتین ونگ شبنم صداقت اعوان، پی ایس ایف کے جنید کاظمی محسن رفیق کھوکھر، کوآڈینیٹر سوشل میڈیا سٹی سردار دانش ودیگرنے شرکت کی۔

ا س موقع پر خطاب کرتے ہوئے سابق ڈپٹی سپیکر وانچارج سوشل میڈیا پیپلزپارٹی آزادکشمیر محترمہ شاہین کوثر ڈار نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت اور جیالوں نے ملک میں حقیقی جمہوریت کے قیام اور دہشتگردی کے خاتمہ کے لیے جو قربانیاں دی ہیں وہ کسی اور سیاسی جماعت کے حصے میں نہیں آئیں۔

(جاری ہے)

تاریخ شاہد ہے کہ بھٹو خاندان کے خون نے پاکستان میں جمہوریت کی آبیاری اپنے خون سے کی ہے۔

شہید ذوالفقار علی بھٹوسے لے کر میرمرتضی بھٹو،شاہنواز بھٹو اور پھر محترمہ بینظیر بھٹو کو ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت شہید کیا گیا۔جہاں پارٹی لیڈرشپ نے قربانیوں کی لازوال داستانیں رقم کیں وہیں جیالے بھی اپنے لہو کے نذرانہ پیش کرنے میں پیچھے نہیں رہے۔ سانحہ کارساز انہیں قربانیوں کو یاد کرنے اور شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کا ایک دن ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج پاکستان پیپلز پارٹی کا قافلہ بینظیر بھٹو شہید کے لخت جگر بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں اپنی منزل کی جانب رواں دواں ہے۔پارٹی اس ملک میں جمہوریت کے قیام،پارلیمنٹ کی بلادستی، استحکام پاکستان اور غربت کے خاتمے کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے۔اسوقت پیپلز پارٹی قیادت کو بدترین سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہاہے۔

بیمار مرد حق آصف علی زرداری جو ہسپتال میں زیر علاج ہیں ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے جاتے ہیں اور کبھی رات کی تاریکیوں میں فریال تالپور صاحبہ کو ہسپتال سے جیل منتقل کر دیا جاتا ہے۔اور ان کی پارٹی قیادت کو جھوٹے مقدمات میں الجھایا جاتا ہے۔مگر کسی بھی مرحلے پر چیئرمین بلاول بھٹو کے قدم نہیں ڈگمگا ئے۔وہ قافلہ بھٹو کے سالار ہیں۔وہ پاکستان کے مستقبل کا روشن چہرہ ہی۔وہ عوام کی امیدوں کا مرکز ہیں۔18 اکتوبر تجدید عہد ہے کے پاکستان پیپلز پارٹی اپنے نظریاتی وعدے کے ساتھ جڑی ہوئی ہے۔انشائاللہ پاکستان میں وہ سرخ سویرا طلوع ہو کر رہے گا۔بے شک حتمی فتح ہمارا مقدر ہے اوراس کا فیصلہ پاکستان کی عوام نے کرناہے جو طاقت کااصل سرچشمہ ہے۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں