ملک بھر کی طرح آزادکشمیر میں موبائل نیٹ ورکس بے لگام ، کنٹرول کرنے والے ادارے بے بس

بدھ 21 اکتوبر 2020 14:35

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2020ء) ملک بھر کی طرح آزادکشمیر میں موبائل نیٹ ورکس بے لگام ، کنٹرول کرنے والے ادارے بے بس ، حکومت آزادکشمیر بھی اپنی گڈی اونچی کرنے کیلئے کوئی کاروائی نہ کرسکی ، ٹیلی نارکے آفیشل نمبرز سے صارفین کو فون کرکے ایزی اکائونٹ سے پیسے غائب کئے جارہے ہیں،موبی لنک کی نیٹ سروس بکواس ہونے کے باوجود چار گنا زیادہ بیلنس میں کٹوتی کی جاتی ہے ،عوا م کے احتجاج کے باوجود حکومت آزادکشمیر نے کوئی حکمت عملی طے نہ کرسکی ،دارلحکومت مظفرآباد کی عوام نے ٹیلی نار،موبی لنک کی مینجمنٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ اگر سروس کو بہتر کرکے صارفین کو تنگ کرنے کا سلسلہ بند نہ گیا تو سمیں جلانے کے علاوہ فرنچائز کا گھیرائو کریں گے جس کی ذمہ داری موبائل نیٹ ورک پر عائد ہوگی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح آزادکشمیر واحد ریاست ہے جہاں موبائل نیٹ ورک صارفین کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جارہا ہے ، کٹھ پتلی حکومت بے بس اور لاچاری کا رول ادا کررہی ہے،ہر پیکج 4Gجبکہ سروس 2Gبھی نہیں چل رہی،ایزی اکائونٹ بنانے کی آڑ میں صارفین کو فون کیا جاتا ہے جو ٹیلی نار کا آفیشل نمبر ہے ،ایزی اکائونٹ سے پیسے اڑا لئے جاتے ہیں مگر شکایات کے باوجود ٹیلی نار سروس اپنی سروس بحال کرسکا اور نہ ہی سلسلہ تھم سکا،03413737111کے نمبر سے صارفین کو کال کی جاتی ہے ، حیران کن بات ہے کہ اِن ہیکرز کے پاس صارفین کا مکمل ڈیٹا کہاں سے فراہم کیا جاتا ہے ، جس کو مد نظر رکھتے ہوئے وہ تمام تفصیل لینے کے بعد صارفین کو کنگال کردیتے ہیں ،عوام کا کہنا ہے کہ اگر پی ٹی اے اور حکومت اِن کو کنٹرول کرتی ہے تو یہ کس طرح صارفین کو لوٹتے ہیں جو کہ سوالیہ نشان ہے صارفین نے حکومت آزادکشمیر اور ٹیلی نار ،جیز سے مطالبہ کیا ہے کہ اگر سروس بحال نہ ہوئی اور صارفین کو لوٹنے کا سلسلہ بند نہ کیا گیا تو ایک پلان کے تحت صارفین موبائل سروس کا مکمل بائیکارٹ کرنے کے علاوہ تمام فرنچائز کا گھیرائو کریں گے کیونکہ اس وقت پاکستان کی مختلف جعلساز کمپنیوں کی جانب سے آزادکشمیر کے مختلف علاقوں کو اپنا مرکز بنارکھا ہے جہاں وہ لوگوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں لیکن کوئی ادارہ اُن کے خلاف کاروائی نہیں کرسکتا۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں