مظفرآباد ،قائد حزب اختلاف قانون ساز اسمبلی آزاد جموں وکشمیر کامیاب وحدت کشمیر ریلی کے بعد چوک صاحباں پہنچ گئے

پیپلزپارٹی کی کامیاب وحدت کشمیر ریلی نے ثابت کر دیا عوام تبدیلی سے تنگ آچکے ، آمدہ الیکشن میں پیپلزپارٹی پورے آزادکشمیر کے اندر کامیابی حاصل کر کے حکومت بنائے گی ، چوہدری محمد یاسین

بدھ 21 اکتوبر 2020 17:36

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2020ء) قائد حزب اختلاف قانون ساز اسمبلی آزاد جموں وکشمیر چوہدری محمد یاسین کامیاب وحدت کشمیر ریلی کے بعد چوک صاحباں پہنچ گئے، چوک صاحباں آمد پر قائد کشمیر کا کارکنان پیپلزپارٹی نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے اور ہار پہنا کر خوش آمدید کہا، چوہدری محمد یاسین نے اپنی والدہ محترمہ کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی بھی کی اس موقع پر کثیر تعداد میں عوامی وفود نے چوہدری محمد یاسین سے ملاقات کی عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری محمد یاسین نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی کامیاب وحدت کشمیر ریلی نے ثابت کر دیا کہ عوام تبدیلی سے تنگ آچکے ہیں ملک کے اندر مہنگائی کا دور دورا ہے کوٹلی کے اندر عوام کے ایک بڑے سمندر نے میرا استقبال کیا جس پر تمام احباب کا شکر گزار ہوں آمدہ الیکشن میں پیپلزپارٹی پورے آزادکشمیر کے اندر کامیابی حاصل کر کے حکومت بنائے گی ووٹ کی پرچی سے فصلی بٹیروں سے مخالفین کا محاسبہ کریں گئے کسی کو الیکشن میں راہ فرار کا موقع نہیں دیں گے ان شاء اللہ تعالیٰ حلقہ چڑھوئی وکوٹلی کے اندر سے تاریخی کامیابی حاصل کروں گا آزادکشمیر کے آنے والے الیکشن میں پورے آزادکشمیر کے اندر پیپلزپارٹی راج کرے گی ابھی پیپلزپارٹی نے آغاز ہی کیا ہے کہ مخالفین کے غبارے سے ہوا نکلنا شروع ہو گئی ہے پیپلزپارٹی عوامی جماعت ہے پیپلزپارٹی نے ہمیشہ کشمیر کاز پر بات کی ہے کشمیر کا سودا کرنے والوں کو آمدہ الیکشن کے اندر ان کی حیثیت کا اندازہ ہو جائے گا۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں