وہ وقت دور نہیں جب آزادکشمیرمیں پی ٹی آئی کی حکومت قائم ہو گی‘اسحاق طاہر

بدھ 11 نومبر 2020 12:54

ہٹیاں بالا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 نومبر2020ء) سابق امیدوار اسمبلی و مرکزی جائنٹ سیکرٹری پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر چوہدری اسحاق طاھر ایڈوکیٹ کی رہائشگاہ پی ٹی آئی راہنما طارق محمود قریشی کے اعزاز ظہرانہ دیا گیا جس میں ضلعی سیکرٹری جنرل سید زیشان حیدرسابق ضلعی صدر شیخ محمد صادق، سابق سینئر نائب صدر آصف اقبال مغل، صدر انصاف سپورٹس اینڈ کلچر جہلم ویلی طیب منظور کیانی،، ناصر اقبال مغل، اسرار احمد، صدیق عالم، کلیم کاظمی، ظہور نقوی، یاسر ملک، محمد عمران خان، علی کیانی، عابد اعوان، چوہدری معروف و دیگر نے شرکت کی۔

طارق محمود قریشی صاحب کو ویلکم کہا گیا اور مل کر پارٹی کی بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کرنے پر اتفاق کیااس موقع پر اسحاق طاہر ،زیشان حیدر، طارق قریشی نے کہا کہ زیراعظم پاکستان عمران خان کے سوات اور حافظ آباد کے مقام پر لاکھوں کی تعدادمیں لوگوں کی شرکت نے ثابت کر دیا ہے کہ آج بھی عمران خان پاکستان کے مقبول تین راہنما ہیں ۔

(جاری ہے)

عمران خان کے ویژن کو جی پی اور آزادکشمیر میں قبول کیا جا رہا ہے یہی وجہ ہے کہ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی قیادت میں سینکڑوں سیاسی کارکن پی ٹی آئی میںشامل ہو رہے ہیں وہ وقت دور نہیں جب آزادکشمیرمیں پی ٹی آئی کی حکومت قائم ہو گی صدر جماعت قائد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری آزادکشمیر بھر اور پاکستان میں مقیم مہاجرین کیلئے بھرپور کام کر رہے ہیں اس لئے میرپور کے قائدین کو جماعت کو مضبوط کرنے کیلئے اپنا کردارادا کرنا چاہئے ۔

جی پی کے الیکشن میں پی ٹی آئی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی ۔ پی ٹی آئی ایک نظریہ کا نام ہے اور پاکستان کے چاروں صوبوں اور جی پی اور آزادکشمیر میں پی ٹی آئی ایک طاقت ور جماعت بن چکی افواج پاکستان ہماری طاقت ہے ، ہماری آن شان ہے کچھ لوگوں کو بلاوجہ فوج سے تکلیف ہے جو بلاوجہ ہے پاکستان فوجی دنیا کی بہترین فوج ہے اور ہماری فوج ہی پاکستان کی ضامن ہے کمزور افواج کے ممالک کی حالت بھی دیکھ لیں پاکستان فوج پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہیں۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں