کفر کے اندھیرے چھٹ گئے‘ غلاموں کو حقوق ملے ہر گھر میں اسلام کا نورآگیا‘سید سفیر حسین کاظمی

بدھ 11 نومبر 2020 12:54

ہٹیاں بالا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 نومبر2020ء) شاہ ہمدان مسجد چند کوٹ میں محفل میلاد ہو ئی جس کے مہان خصوصی علامہ سید سفیر حسین کاظمی تھے محفل پاک سے صاحبزداہ افتحار کاظمی، سید صدام کاظمی، پروفیسر شفاقت کاظمی،قاری سخاوت کاظمی جمیل ترابی، اسرار ہمدانی نے خطاب کیا مقرریں نے کہا کہ نبی کریمؐ کی غلامی ہی دراصل ایمان کی بنیاد ہے۔

ربیع الاول مسلمانوں کے لیے سب سے مقدس اور برکت والا مہینہ ہے۔ آپ ؐ کی آمد سے کائنات میں نور ہی نورپھیل گیا اندھیروں کے بادل چھٹ گئے۔ میلاد مصطفی ؐعاشق رسول ہی مناتے ہیں۔تحفظ ناموس رسالتؐ ہمارے ایمان کا بنیادی جز اور عقیدہ ختم نبوت ہمارے ایمان کا مرکز اور محور ہے۔عشق رسولؐ مومن کی میراث ہے کہ آپ ؐ کی آمد سے کائنات میں امن و سکون اور روشنی پھیل گئی۔

(جاری ہے)

کفر کے اندھیرے چھٹ گئے۔ غلاموں کو حقوق ملے ہر گھر میں اسلام کا نورآگیا۔اللہ تعالیٰ نے حضورؐ کو دنیا میں بھیج کر پوری کائنات پر بہت احسان کیا ہے۔ ربیع الاول کے بابرکت مہینے میں درود شریف زیادہ سے زیادہ پڑھنا چاہیے۔نبی کریمؐ کی محبت اور اطاعت کے بغیر ہمارا ایمان مکمل نہیں ہو سکتا ہے کہ فرانس سے فوری طور پر سفارتی تعلقات ختم کئے جائیں ہم اپنے پیارے آقا آخر الزماں نبی حضرت محمد ؐ کی ناموس کے لئے سر کاٹنے اور کٹوانے سے بھی گریز نہیں کریں گے اور میں حکومت وقت سے مطالبہ کرتا ہوں کہ فرانس کے سفیر کو فوری ملک بدر کیا جائے بغیر کسی نتائج کی پرواہ کئے اور ہر طرح کے سفارتی تعلقات ہمیشہ کیلئے ختم کر دیئے جائیں اور فرانسیسی پروڈکٹس پر تا حیات پابندی عائد کر دی کہ نبی کریمؐ کی شان میں گستاخی ہم کسی صورت بھی برداشت نہیں کر ینگے۔

حرمت رسولؐ پر جان بھی قربان ہے۔ انہوں نے کہا کہ فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی دوبارہ اشاعت کی میں سخت اور شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں