قتل یا خودکشی!چکار کے نواحی علاقے سربالا سلمیہ قتل کی لرزہ خیز واردات سربالا سلمیہ کے رہائشی نصیر ولد عالم کو گولی مار کر قتل کردیا گیا

جمعرات 12 نومبر 2020 12:36

ہٹیاں بالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 نومبر2020ء) قتل یا خودکشی!چکار کے نواحی علاقے سربالا سلمیہ قتل کی لرزہ خیز واردات سربالا سلمیہ کے رہائشی نصیر ولد عالم کو گولی مار کر قتل کردیا گیامقتول کی نصیر خان کی عمر 23/24 سال بتائی ہے پولیس نے موقع پر پہنچ کر ڈیڈ باڈی قبضے میں لے لی۔

(جاری ہے)

مقتول کے ورثا کا پوسٹمارٹم کروانے سے انکار,قتل کی وجوہات معلوم نہ ہوسکیں, نصیر کے قتل کے حوالے مختلف قسم کی چہ میگوئیاں ہورہی ہے ہیںبعض عوامی حلقے اسے قتل جبکہ ورثا اسے خود کشی قرار دے رہے ہیں۔

نصیر کی ہلاکت بارہ بور رائفل کی گولی سینے پر لگنے سے ہوئی۔ عوامی حلقوں نے نوجوان کی ہلاکت کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئی? کہا ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے ضروری ہے کہ پولیس ایجنسی کے حکام واقع کی غیر جاندارانہ تحقیقات کرکے اصل حقائق سامنے لائیں تاکہ نوجوان کی ہلاکت سے عوامی حلقوں میں پائی جانی والی چہ میگوئیوں کا خاتمہ ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں