آزاد کشمیر، 20 نومبر سے 15 دن کے لیے لاک ڈاؤن کا فیصلہ

منگل 17 نومبر 2020 20:03

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2020ء) کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے بعد آزاد کشمیر میں 20 نومبر سے 15 دن کے لیے لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے اس حوالے سے آزاد کشمیر کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ 20 نومبر سے آئندہ 15 روز کے لے لاک ڈاؤن لگایا جائیگا جس میں شادی اور دیگر تقریبات پر مکمل پابندی ہوگی، تمام اسکولز بھی مکمل بند ہوں گے۔

(جاری ہے)

کابینہ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ مذہبی اجتماعات، نمازِ جنازہ مکمل ایس او پیز کے تحت ہوں گے۔اجلاس میں یہ بات بھی زیر غور آئی کہ اسکولوں میں کورونا کے پھیلاؤ کی شرح سب سے زیادہ ہے۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں