کھاوڑہ میں مورچے بنانے،لوگوں کا پانی بجلی سڑک بند کر دینے اور نفرتوں کا ظالمانہ کلچر اپنی موت آپ مر گیا ہے،راجہ مظہر قیوم خان

بدھ 18 نومبر 2020 19:54

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 نومبر2020ء) پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے رہنماء راجہ مظہر قیوم خان نے کہا ہے کہ اب کھاوڑہ میں مورچے بنانے،لوگوں کا پانی بجلی سڑک بند کر دینے اور نفرتوں کا ظالمانہ کلچر اپنی موت آپ مر گیا ہے۔یہ سب سے کٹھن کام تھا جو راجہ عبدالقیوم خان نے بڑی جدوجہد صبر برداشت کے ساتھ سرانجام دیا ہے۔

(جاری ہے)

آج محبتوں ایثار اخلاص کا سماج قائم ہو چکا ہے جسکا ثمر ہے کہ لوگ تعصبات کو مسترد کر کے اجتماعی تعمیر وترقی کاکردگی کو اپنا انتخاب بنا رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز یوسی جھنڈگراں ٹمبی پہکاں پوٹھہ غازی بانڈی سے سدھیر چوہدری، چوہدری،تعظیم چوہدری،نصیر چوہدری،قاسم چوہدری،اقم دین،چوہدری عبدالقدیر برادران کی مسلم لیگ ن میں شمولیت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ انصاف خدمت کا عملی کردار ہماری پہچان بن گیا ہے ہم سب لوگوں کو ن لیگ میں خوش آمدید کہتے ہیں۔جسکا دور حکومت میرٹ اور باعمل تعمیر وترقی کا باب رقم کر چکا ہے۔ہم سب کو ایک ہیں اور آئندہ پھر فاروق حیدر حکومت کو پانچ سال کیلئے منتخب کرینگے۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں