مظفرآباد دیوار مہربانی کے احاطہ میں احساس ویلفیئر کی زیر اہتمام تقریب تقریب کا انعقاد

جمعہ 27 نومبر 2020 18:32

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 نومبر2020ء) مظفرآباد دیوار مہربانی کے احاطہ میں احساس ویلفیئر کی زیر اہتمام تقریب تقریب کا انعقاد ، تقریب کے مہمان خصوصی چیئرمین احتساب بیرو عابد میر تھے، تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ تقریب کی صدارت بہت احساس ویلفیئر آزاد کشمیر کے صدر منیر احمد کوکھر تھے۔ اس موقع پر غریب نادار اور مستحق افراد کی ایک بڑی تعداد موجود تھی ۔

مہمان خصوصی عابد میر صدر احساس ویلفیئر پیر منیر احمد کھوکھر نے دعائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی عابدمیرنے کہاکہ احساس ویلفیئر سوسائٹی کی خدمات قابل ستائش ہیں ،کھانے کی معاشرہ کے محروم طبقہ کو کھانا کی فراہمی کا عظیم کارنامہ ہے، دارالحکومت مظفر آباد میں دیوار مہربانی کے احاطہ میں سخت سردی کے موسم میں نادار اور مستحق افراد کو گرم لباس بھی فراہم کیا جانا احسن اقدام ہے ۔

(جاری ہے)

کرونا وبا کے پیش نظر دیوار مہربانی احساس ویلفیئر کے زیر اہتمام مفت کھانے کی فراہمی پر احساس ویلفیئر انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ اس موقعہ انہوں نے کہا کہ مخیر حضرات اس اصول پر کی ٹیم کے ساتھ جنسی اور مالی تعاون کرکہ دنیا اورآخرت میں سرخروہوں۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں پہلی سماجی تنظیم ہے جو اس نوعیت کی فلاحی سرگرمیاں جاری رکھی ہوئی ہے۔

اس موقع پر مہمان خصوصی عابد میر نے صدر احساس ویلفیئر سوسائٹی منیر احمد کھوکھر اور ان کی پوری ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے ہوئے یقین دلایا کہ ہمارا پورا میرا تعاون آپ کے ساتھ رہے گا۔ اس موقع پر صدر احساس ویلفیئر سوسائٹی منیر احمد کھوکھر نے مہمان خصوصی کوادارہ کی خدمات اور سرگرمیوں کے حوالے سے آگاہ کیا اور تنظیم کو درپیش مسائل مہمان خصوصی کو پیش کیے۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں