مظفرآباد میں اساتذہ پر تشد کی باضابطہ تحقیقات کی جائے ،حرکت کے مرتکب افراد کو قانون کے حوالے کیاجائے، سردار عتیق

اساتذہ قوم کے معمار ،معاشرے کا باوقار طبقہ ہوتا ہے ،احترام اور عزت کے ساتھ پیش آنا چاہئے، صحافیوں سے گفتگو

جمعہ 8 جنوری 2021 18:52

مظفرآباد/راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جنوری2021ء) آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے قائد وسابق وزیراعظم سردارعتیق احمدخان نے کہا ہے کہ مظفرآباد میں اساتذہ پر تشد کی باضابطہ تحقیقات کی جائے اور اس حرکت کے مرتکب افراد کو قانون کے حوالے کیاجائے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز سرگودھا روانگی سے قبل مجاہد منزل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہاکہ اساتذہ قوم کے معمار اور معاشرے کا باوقار طبقہ ہوتا ہے جس کے ساتھ احترام اور عزت کے ساتھ پیش آنا چاہیے۔ ان کے مطالبا ت کو ٹھنڈے دماغ کے ساتھ سننا اور ہمدردی کے ساتھ حل کرنا چاہیے۔مگر مظفرآباد میں جو کچھ ہوا انتہائی افسوسناک ہے۔ اساتذہ پر جس بے رحمی سے لاٹھی چارج کیاگیا اس نے معاشرسے کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت اس واقعے کی تحقیقات کے لیے کمیشن قائم کرے اور اپنے اختیارات سے تجاوز کرنے والوں کو قانون کے مطابق سزا دے۔

انہوں نے کہاکہ اس طرح کے واقعات سے آزادکشمیر کو دنیا میں بدنام کردیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے اپنے دور میں اساتذہ کے جائز مطالبا ت کو منظور کرنے میں کبھی تاخیر نہیں کی اور ٹائم سکیل جیسے مطالبا ت کو تسلیم کیا ۔انہوں نے کہا کہ حکومت آزادکشمیر ملازمین کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہوچکی ہے ۔حکومت کو اساتذہ کے مطالبات فوری یکسو کرتے ہوئے ان کی اپ گریڈیشن کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں