مظفرآباد سٹی پولیس کی کارروائی، والد پر حملہ کر کے شدید زخمی کرنے والا بیٹا گرفتار، مقدمہ درج

ہفتہ 9 جنوری 2021 16:33

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جنوری2021ء) مظفرآباد سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے والد پر حملہ کر کے شدید زخمی کرنے والا بیٹا گرفتارکر کے مقدمہ درج کرلیا،ایس ایچ او راشد حبیب کی ہدایت پر محمد اشرف ASI کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے کاروائی کرتے ہوے ملزم لطیف اکبر کر گرفتار کر لیا،تفصیلات کے مطابق مظفرآباد سٹی تھانہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے دھمول چول کے رہائشی کے نافرمان بیٹے جس نے اپنے حقیقی باپ کو تشدد کا نشانہ بنایا، ملزم لطیف اکبر کو گرفتار کر کے مقدمہ درج لیا ہے دھمن جول کے رہائشی عالم دین نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ وہ اپنے گھر میں موجود تھا کہ اس کے حقیقی بیٹے لطیف اکبر نے جائیداد کے تنازعہ پر گھر میں داخل ہو کر اس کے سر پر قتل کی نیت سے ڈنڈے کا وار کر کے شدید زخمی کر دیا۔

(جاری ہے)

وہ پہلے ہی بیٹے کے خوف سے اپنے گھر کو چھوڑ کر ڈھیریاں سیداں کرایہ کے مکان میں رہتاہے،،ْپولیس نے والد کی درخواست پر اقدام قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں