اقوام متحدہ ،عالمی برادری تنازعہ کشمیر کو کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل کرانے کیلئے کردار ادا کرے، احمد رضا قادری

حکومت پاکستان بھارتی اقدامات کو دنیا بھر میں بے نقاب کرنے کیلئے جارحانہ سفارتی مہم چلائے، وزیر شہری دفاع آزاد کشمیر

پیر جنوری 18:43

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جنوری2021ء) آزادکشمیر کے وزیرشہری دفاع و ایس ڈی ایم اے احمدرضا قادری نے اقوام متحدہ اور عالمی برادری سے کہا ہے کہ وہ تنازعہ کشمیر کو کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل کرانے کیلئے اپنا ذمہ دارانہ کردار ادا کرے اورحکومت پاکستان بھارتی اقدامات کو دنیا بھر میں بے نقاب کرنے کیلئے جارحانہ سفارتی مہم چلائے۔

اپنے ایک بیان میں احمدرضاقادری کہاہے کہ بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر کو عملاً فوجی چھائونی میں تبدیل کررکھاہے۔ نام نہاد جمہوریت اور سیکولرازم کے دعویدار بھارت کی فوج مقبوضہ جموںو کشمیر میں بڑے پیمانے پرانسانی حقوق کی پامالیوں میں ملوث ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام نے بھارت کے غیر قانونی تسلط اور 5 اگست 2019 ء کے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدمات کو یکسر مسترد کیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ قابض انتظامیہ نے کشمیری حریت قیادت کو گھروں اور جیلوں میں مسلسل نظربند کر رکھا ہے جبکہ بھارتی فورسز نے پبلک سیفٹی ایکٹ سمیت کالے قوانین کے تحت ہزاروں کشمیریوں کو جیلوں میں بندکیاگیا ہے۔انہوں نے کہاکہ یہ انسانی حقوق کی تذلیل ہے کہ درندہ صفت بھارتی فوجی نہتے کشمیری نوجوانوں کو والدین کے سامنے بدترین ظلم و تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد لاپتہ کردیتے ہیں۔انہوںنے کہا کہ طاقت کے بل پر کسی بھی قوم کو زیادہ دیر تک غلام بناکرنہیں رکھاجا سکتا ۔ کشمیری عوام اپنے آزادی کے حق کیلئے جدوجہد جاری کررہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ ہندو انتہاپسند تنظیموں کے فسطائی ایجنڈے پر عمل پیرا بھارتی حکومت کشمیری عوام کو تمام بنیادی حقوق سے محروم کررہی ہے۔

مظفر آباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments