محمد فاروق حیدر آزاد کشمیر کو چراگاہ بنانیوالے اللہ تعالی کے خوف سے ڈریں ، عبدالماجد خان

پیر چناسی سیاحتی مقام کی کروڑوں روپے کی اراضی مخضوض افراد کو اونے پونے داموں لیز دینا اہلیان مظفرآباد کے عوام کے ساتھ بدترین ظلم ہے ، رہنماء پی ٹی آئی آزاد کشمیر

پیر جنوری 18:43

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جنوری2021ء) پاکستان تحریک انصاف کے ممبر قانون ساز اسمبلی وسیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر عبدالماجد خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان ریاست آزاد جموں وکشمیر کو چراگاہ بنانے والے اللہ تعالی کے خوف سے ڈریں پیر چناسی سیاحتی مقام کی کروڑوں روپے کی اراضی مخضوض افراد کو اونے پونے داموں لیز دینا اہلیان مظفرآباد کے عوام کے ساتھ بدترین ظلم ہے متاثرہ افراد سرآپا احتجاج ہیں مگر حکومت آزادکشمیر کو ٹس سے مس نہیں ہو رہی برسوں سے متذکرہ اراضی پر مقامی لوگ آباد ہیں ان کو بے دخل کر کے سرمایہ داروں اور جاگیرداروں کے حوالے اراضی کرنے کی بات سمجھ سے بالاتر ہے ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے گذشتہ 70 سالہ ریکارڈ توڑ دیا صرف اپنے اقتدار کو طول دینے کے لئے عوام کو گروہی رکھ دیا گیا دارلحکومت میں کوئی جگہ ایسی نہیں جو الاٹ نہ ہوئی ہو بیلہ نور شاہ، گرین ایریا، نلوچھی، ماکڑی، بیلہ نور شاہ، میرا تنولیاں سمیت پوش علاقوں کی زمین سرمایہ داروں کے حوالے ہو چکیں ہیں اس وقت شہر کے اندر مہاجرین سمیت مقامی لوگ کرایوں کے مکان میں دربدر ہیں بااثر افراد کو لوکل نادار ظاہر کر کے ان کے حقوق پر ڈاکا ڈالا گیا حکومت آزادکشمیر یاد رکھے عوام آمدہ الیکشن میں ووٹ کی پرچی سے آپ کا کڑا احتساب کرے گی عوام کا غم وغصہ، بدیانت اور حقوق پامال کرنے والوں کا احتساب انتخابات میں کریں گے ان شاء اللہ تحریک انصاف حکومت میں آکر لوٹ مار کا حساب لے گی۔

مظفر آباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments